پوسٹ – 2020-02-21

سیکھنا سیکھیں nnایک بات سمجھ لیں ، سیکھنے کا عمل کوئی ایسی چیز نہیں ، جس کے لیے بہت پرتکلف ، سخت اصولوں سے اٹا ہوا ، باقاعدگی سے ٹھیک ٹھیک ، لگے بندھے ،نپے تلے ، لکھے ہوئے ہدایات ناموں سے ، معمور ، نظام ضروری ہو ۔
سیکھنے کا عمل ، گندا ہے ، گڈمڈ ہے ، لت پت ہے ، بے قاعد ہ ہے ، لتھڑا ہوا ہے ، بے ترتیب ہے ، متفرق ہے nیہ غلطی کرنے کا نام ہے ، یہ غلطی سمجھنے کا نام ہے ، گرنے اور اٹھنے کا نام ہے ، یہ پھر گرنے اور پھر سنبھلنے کا نام ہے ۔
اور پھر آہستہ آہستہ ، اس وقت تک سنبھلے رہنے کا نام ہے ، جب تک دوبارہ نہ گر پڑیں، اور پھر اس غورخوض کو سیکھنے کا عمل کہتے ہیں کہ جب ان دو سوالوں کے جواب مل جائیں۔n میں بار بارکیو ں گر رہا ہوںn یہ غلطی بار بار کیوں ہورہی ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.