پوسٹ – 2020-02-21

معجزاتی سوچ کو ختم کردیں ، nnاس کا مطلب یہ ہے کہ ، یہ سوچنا چھوڑ دیں۔کہ آپ فلاں کو پڑھیں گے تو آپ موٹی ویٹ ہوجائیں گے ۔
آپ کسی کی ، قوت مہمیز /تحریک/محرک/حوصلہ افزائی ، یعنی موٹی ویشن ، ادھار نہیں لے سکتے۔
میں نے ، کسی کی لکھا ہے ، کسی سے نہیں ، کسی کا مطلب ہے ، ضروری نہیں جس چیز سے اس شخص کو تحریک ملتی ہو ، وہی آپ کے لیے بھی کارگر ہو، یہ آپ کے اپنے اندر آواز ہے ، اپنے من کی سنیں ۔ وہ کیا چاہتا ہے ، وہ کیا مانگتا ہے ، اسے وہ دیجیے ، پہلے اسے سمجھیں ، پھر اس سے متعلق ، موٹی ویشن ، اپنے من سے پائیں ، نہ کہ کسی اور کے من سے یا کسی اور کے ایکشنز سے ، دنیا کی واحد سچی آواز، آپ کے من کی آواز ہے ،اسی لیے ، آپ کو موٹی ویشن بھی وہیں سے ملے گی ، ورنہ آپ جتنی بھی کتابیں پڑھ لیں ، جتنی بھی ورکشاپس اٹینڈ کرلیں ۔جتنے بھی حوصلہ افزا کلمات کی دہرائ کریں ، nآپ کی موجودہ ، قوت تحریک میں چنداں اضافہ نہیں ہوگا۔
یہ الگ بات ہے ، جو دوسرے کا من چاہتا ہے ، اگر فطری طور پر ، آپ کا من بھی وہی چاہتا ہے ، باطنی طور پر ، آپ کو معلوم ہے کہ آپ اسی چیز پر سرگرداں ہیں ، تو ٹھیک ہے ،ورنہ ، یاد رکھیں ، یہ محض دھوکہ ہے کہ ، کچھ کتابیں یا کچھ ، باتیں سن کر آپ بھی موٹی ویٹ ہوجائیں ۔
آپ کی قوت مہمیز ، آپ کا من دے گا، اس کا کوئی بیرونی ذریعہ نہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.