پوسٹ – 2016-07-16

کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ راہ چلتے کوئی چہرہ نظر آئے اور آپ اس کو سگریٹ کے دھویں میں گم بھی نہ کرسکو ۔۔۔ اور تب سے اب تک آپ بس ایک ہی ورد کیئے جا رہے ہوnnمیری طرف آتا ہر غم پھسل جائے nآنکھوں میں تم کو بھروں nبن بولے باتیں تم سے nگر تم ساتھ ہو۔۔ nnکیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل کان بن کر بس یہ سنا کرے nnترے نظروں میں تیرے سپنے ہیں nترے سپنوں میں ناراضی
مجھے لگتا ہے باتیں دل کی nہوتی لفظوں کی دھوکے بازی nگر تم ساتھ ہو یا نہ ہو
کیا فرق ہے ، بے درد تھی زندگی بے درد ہے nگر تم ساتھ ہو nnایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ۔۔ کوئی شخص آپ کے لیے لیوکیمیا بن جائے ، خون میں دوڑنے والا کینسر، لاعلاج ، تکلیف دہ ، پر اپنا۔۔ صرف آپ کا۔۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ ؟ راہ چلتے کوئی چہرہ آپ پر احساس بن کے نازل ہو پھر آپ اس کے وجود کو بھول کر اس کی ہستی میں اپنا آپ سمودیں جیسے کوئی دریا سمندر میں یا کسی آکٹوپس کے جال میں پھنسا سیپ ۔۔ nکیا وہ سیپ خوش ہوتا ہے یا فرار چاہتا ۔۔ آکٹوپس نہ چھوڑتا ہو نہ نگلتا ہو۔۔ کیا کہیں گے آپ ایسے احساس کو

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.