پوسٹ – 2016-07-16

عشق ہے ماچس، دل ہے ڈیزل ، دونوں چنگے دورم دور، nکانٹے بانٹے آنکھ آنکھ تو سپنے کر گئے چورم چور
بجی پڑی ہے بینڈ ہیر کی ، اب اس بینڈ پہ ناچے کون nلوگ کہیں کہ سنکی ہوگئیnnآج کل ویری بیڈ ہے ، ہیر تو بڑی سیڈ ہے nnماچس کے بغیر ڈیزل ، کس کام کا ، ڈیزل کے بغیر ماچس بیوہ ، گویا، جینے کے لیے جلنا پڑے گا اور جلتے جلتے جینا انہیں کا نصیب ہے جو اس پری چہرہ آگ کو حرارت سمجھ کر زندگی بخش سمجھ بیٹھے ، بھول گئے کہ آگ حرارت نہیں دیتی جلا ڈالتی ۔۔ یہ لوگ محبت کو ہیٹر سمجھتے ہیں اور عشق کو تندور ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔ محبت اور عشق دو الگ چیزیں ہیں ۔۔ محبت میں نہ ملن ہو تو محبت نامکمل ، عشق میں ملن ہو تو عشق ادھورا ۔۔
ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔۔ کہ میں ڈوب کہ تیر سکوں ، میں تیروں گا تو ڈوب نہیں سکتا اور ڈوبوں گا تو تیر نہیں سکتا۔۔۔ ان دونوں کے بیچ کی جو حالت ہوتی ہے اس کا نام ہے فراق
پتا ہوتا ہے آپ کو کہ آپ کے نصیب کی بارشیں کہیں اور برس رہی ہے ، اور آپ سوئمنگ پول میں ہوتے ہوئے بھی صحرا میں پیاسے مر رہے ہو۔۔ تو پھر بس یہی ہوتا ہے کہ nnگر تم ساتھ ہو ۔۔۔۔ مری طرف آتا ۔۔ ہر غم پھسل جاتا nگر تم ساتھ ہو ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.