پوسٹ – 2016-04-21

چکنی چپڑی ، گھی لگی عزت
کتوں کو گھی اور لڑکیوں کو عزت ہضم نہیں ہوتی nکتوں کی جگہ مرد بھی ہو سکتا تھا اور کچھ لڑکیوں کی جگہ سب لڑکیاں بھی ۔۔ لیکن ایسا نہیں ہے
مرد عزت سے زیادہ حکمرانی انجوائے کرتا ہے ۔۔ جو لڑکیاں مرد کی حکمرانی میں عافیت تلاش لیتی ہیں عزت ان کی باندی بن جاتی ہے ۔۔ورنہ مرد نے تو ان کو ذلیل کر کے بھی اپنا کام لے لینا ہے ۔ غلط صحیح سے ہٹ کر ۔۔ بات یہی سچ ہے اور رائج بھی ، ایک بات یاد رکھئے مرد صرف ایک عورت کے قبضے کا پتلا ہے ۔۔ وہ ہوتی ۔۔ اکثر کیسز میں اس کی اپنی ماں۔۔ اور جو عورت مرد کو یہ باور کروا دے ۔۔ کہ وہ ناز انداز کے وقت ، شباب کے مرحلے میں اس کی محبوبہ ، کچن میں بیوی ۔۔ اور ذہنی تناو کے وقت اس کی ماں ہے ۔۔ بس وہی عورت ہی مرد کو جھکا پاتی ۔۔ لیکن اس مرحلے تک کے لیے عورت کو خود کتنا مولڈ ہونا پڑتا ہے اس کا اندازہ آپ کو ہو جائےگا جب ایسا کوئی مرحلہ آئے گا۔ ایک بات یاد رکھئے یہاں ۔۔ مردوں کے زمرے میں وہ نہیں آتے ۔۔ جن کے ہاں لکھا ہوتا “شناختی نشانی : مرد”۔ اس موضوع پر مزید گلفشانی کی گنجائش ہے لیکن مجھے ذرا برتن دھونے جانا ہے ۔۔
n اردو کی ناقابل اشاعت کتاب سے اقتباس

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.