نئے لکھنے والوں کے لیے چند ٹپس۔۔۔nnسوچئے مت، لکھ ڈالئے۔nnلکھنا ایک ایسا فن ہے ہے جس میں آپ کبھی بھی تکمیل تک نہیں nپہنچ سکتے ہیں،بلکہ آپ بہتر سے بہتر کی تلاش میں بہترین ہوتے چلے جاتے ہیں ،لیکن ،بہتری کی گنجائش، پھر بھی رہتی ہے۔۔اور بعض اوقات یہ جاننا / سمجھنا قدرے دشوار ہوتا ہے ہے کہ کس ایریا میں ہے ،کون سی ایسی خامیاں ہیں جنہیں دور یا بہتر کرکے کے اس میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہےnnدرج ذیل سترہ ٹپس کو پڑھئے اور جانیئے، اپنے اس فن کی معراج کو پانے کا طریقہ ،پر یاد رکھیے، اس فن کی معراج کو پہنچنے کا خواب محض ایک سراب ہے کیونکہ
لکھنا یا لکھتے چلے جانا اس کی کوئی منزل نہیں بلکہ محض ایک سفر ہے جس میں قدم قدم پر تکمیل ہے ۔اور ہر قدم سفر بھیnnوہ چیز لکھیے جو آپ خود پڑھنا چاہتے ہوں، یا پڑھنا پسند کرتے ہوnnمحض پیسہ کمانے کے لئے مت لکھئے ۔nnانسانی نفسیات سے قریب تر لکھیے ۔nnایک صفحہ ہو، ایک پیراگراف ہو، یا محض ایک فقرہ ،متواتر لکھیےnnجدید ٹیکنالوجی سے مکمل دور ہو کر لکھئےnnکہانی نگاری، اور پلاٹ ان دونوں چیزوں کے بارے میں پڑھتے رہیے تحقیق کو مکمل رکھیےnnاپنے لکھے پر لوگوں کی رائے لیجئےnnپرانی چیزوں / خیالات/فقروں ،کو غیر روایتی طریقوں سے بیان کرنے کی مشق کیجئے ۔nnاپنے دماغ میں میں منظر کشی کو دہراتے رہیے nآپ کے سامنے جو چیز موجود ہو اس کا بیان الفاظ کی صورت میں خاموشی سے اپنے دماغ میں کرتے رہیے یے ۔آپ اپنے ذہن کے کینوس پر باہر کی دنیا کی تصویر کو الفاظ میں اتار رہے ہیںnnتشریحات ، توضیحات، توجیحات ، جذباتیات ، منظر نگاری کا استعمال جید اور اثر انگیز زبان میں کثرت سے کیجئے۔nnلکھنا برائے لکھنا ،ایک اچھی ترکیب ہے۔ nnخیالات کو جمنے سے پہلے، کاغذ پر پھیلا دیجیے۔ بس کر گذریئے۔nnلکھنے کے لیے، مستقل مزاجی اور منظم انداز اپنائیے۔nnابتدا ، صرف اپنے لیے لکھیے۔nnطوالت، اختصار، بسیار نویسی، ان چیزوں میں پڑے بغیر لکھئے، nزیادہ سے زیادہ لکھیں گے تو ، مقدار، کوالٹی میں ڈھلتی چلی جائے گی، محض اچھا لکھنے اور پرفیکشنسٹ بننے کے چکر میں دو فقرے لکھنا بھی محال ہوجائے گا ، یہ رکاوٹ ڈالنے والوں کے چونچلے ہیں ایسے خیالات اور افراد کو زندگی سے نکال باہر کیجیے۔ آپ پہلا گئیر ،پانچواں نہ لگائیےnnحقیقت پر مبنی لکھئیے۔nnآپ سادہ کاغذ میں ایڈیٹنگ نہیں کر سکتے ، لکھتے چلے جائیے، ایڈٹنگ بعد کے مرحلوں کی چیز ہے۔
پوسٹ – 2022-01-08
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد