پوسٹ – 2020-09-18

جس دن آپ یہ سوچنا چھوڑدیں گے کہ ، آپ اس سوسائٹی کی ذہن سازی میں کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں ، یعنی nان کے ذہنوں میں ، جو اس وقت انیس کراس کرچکے ہیں nاور ان کے ذہنوں میں جو نوکری پیشہ ٹائپ ہیں اور ، تیس کراس کرچکے ہیں nیا پھر وہ جو ، یونی ورسٹیوں میں ، جن کا خواب محض ایک مہینے کی تنخواہ ہے ، nان کا ویژن اچھی سیلری کے علاوہ کچھ نہیں nnاس طور کی سوچ کو ، اگر آپ برین واش کرسکتے ہیں تو یقین کریں ، آپ دوسرے کا ٹائم پاس اور اپنا ضایع کررہے ہیں nایک بار ، مکمل مایوس ہوجائیں اس ملک کی عوام کے اس ایج گروپ سے جو بیان کیا
اور تسلی سے بیٹھ کر سوچیں کہ پھر کیا کیا جائے nتو یہ سمجھ آئے گا کہ nیہ فصل ، تیار کرنے والوں نے ، بہت محنت کی ہے ، nاور آپ کے پاس کوئی رستہ نہں اس زہریلی فصل کو ، قابل استعمال بنانے کا
جب آپ nحب الوطنی ، مذہب ، انقلاب یعنی موجودہ دور والے انقلاب ، بھلے سے کوئی کتنا اسلامی اور موٹٰ ویشن چورن بیچ رہا ہو ،،اس دن ، آپ سوسائٹی کی اصلاح والی ، زہریلی سوچ سے آزاد ہوجائیں گے nتب ، آپ کے ذہن کے کینوس پر جواب اترے گا nاور وہ جواب ہوگاn”ان بچوں پر محنت کریں ، جو ابھی اسکول میں ہیں ، آپ کی فیملی میں ہیں ، چھٹی ساتویں کلاس میں ہیں ، جنہیں کچھ پتا ہی نہیں کہ ، پاکستان ، کو درد امت نے/ اور حب الوطنی فروشوں نے کس نہج پر پہنچا دیا ہے”nآپ کے پاس ابھی وقت ہے ، nاس موجودہ زہریلے دور میں اگی ، متعفن فصل کے جواب مٰیں ایک نئی فصل کھڑی کرنے کا
اس پر توجہ دیں nزیادہ نہیں ، دس سال بہت ہوا پندرہ سال بات ، جب آپ کے بچے آپ کی ، کی گئی ذہن سازی ( صرفاسلامی / حب الوطنی نہیں ) شخصی بہتری جیسی چیزوں کوالٹی آف لائف ، بابت باتیں کریں گے ، تو آپ کو اپنی محنت پر فخر ہوگا کہ ، آپ کچھ کرگئے nاس سب کے علاوہ ، ہر شخص کی بات فراڈ ہے ، وقت کا ضیاع ہے ، اس کا اپنا کوئی مفاد ہے ، آپ کی ذہنی انتشار کا وقتی سلوشن ہے nکیوں کہ ، ایک پورا دور زہریلا ہوچکا ہو تو ، اس دور میں کچھ نہیں کیا جاتا ، بلکہ اگلا دور تخلیق کیا جاتا ہے ، اور یہ سیاسی/ مذہبی جماعتیں نہیں کرتیں ، یہ آپ کرتے ہیں ، اپنے گھر میں ، اپنے بچوں میں ۔ nاگر استاد ہیں تو ، اپنے سٹوڈنٹس مین ۔
باقی ، بک بک کرنی ہے فیس بک پر ، ہائے لٹ گئے مر گئے ، اس پر الزام اس پر الزام ، تو وہ آپ کی مرضی ہے ، دس سال بعد بھی ، دنیا / خدا کی خدائی آپ پر ہنس رہی ہوگی اور آپ کہہ رہے ہوں گے n”ہم زندہ قوم ہیں “n”ہم اسلام کا قلعہ ہیں “

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.