پوسٹ – 2020-09-10

اتنے سوالات نہ کرو ، کہ اس کے جواب ، عذاب بن کر ، پلکوں پہ دلہن بنی بیٹھی ، نیند کو نوچ کر کھاجائیں
اتنا تجسس ، زہر گھول دے زندگی میں
اتنا اتاولا پن ، مہیب خلا میں اترنے کے لیے کیوں ؟
زندگی تو ابھی شروع ہی ہوئی ہے ، اور تم
اسے ، پرکشش مگر مہلک زہر پلا کر مارنا چاہتی ہو
جاو جا کر ، اپنا کام کرو ، اپنی زندگی گزارو ، یہ لفظ ، باتیں ، یہ راتیں ، یہ سب ، جال ہیں ، مکر ہیں فریب ہیں ان کا مقصد ، کچھ نہیں ، ان کا کوئی تعلق ، حساسیت یا احساس سے نہیں ، احساس بنا حقیقی رشتے اور تعلق کے ، نہایت ہی مہین قسم کا دھوکا ہے ، اگر کسی کو ہے ، یا کسی کو ہو رہا ہے ، یا کوئی عشق سمجھ کر رو رہا ہے تو ،وہ جان لے ، کہ ، یہ باتیں یہ راتیں یہ مہک ، یہ سب ، واہمہ ہے ، جو چند برسوں میں ، اتر جائے ، پر اگر ابھی اس واہمے کا شکار ، اسے اٹریکشن سمجھ کر ،اس جال میں الجھ گئیں تو یقین کرو ، چند برس بعد ، بلکہ شاید تا عمر ، کہانیاں بنا بنا کر ، خود کو ہیروئِن سمجھتی رہو گی
جب کہ وہ صرف جھوٹے کنسڈر ہوں گے ، افسانویت ہوں گے اور اپنی طرف سے جس کے لیے لکھ رہی ہوگی ہو /لکھ رہے ہوگے ، وہ پڑھ کر ، تمھاری کیفیات پر صرف تھوکے گا ، ہنسے گا ، مسلے گا اور پڑھ پڑھ کر ہنسے گا
یہ کوئی عشق کا کلمہ نہیں کہ ، جی ، شادی کسی اور سے ، بچہ کسی اور سے ، عشق تجھ سے ،
بس میں سیف سائڈ پر رہوں ، مصنفہ بھی کہلاوں ، اور میرا گھر بھِی آباد رہے ، سامنے والے کو یہ بھی جتلاوں کہ ،
دیکھ میں آج بھی تیرا دم بھرتی ہوں
پر بستر کسی اور کا سجاتی ہوں
یاد رکھیں یہ ، جتنے بھِی عاشقی معشوقی والے بےچارے ہیں ، کسی بھی صنف سے عمر سے ہوں
اگر یہ کسی سے مستقل تعلق نہیں رکھ سکتے ، رسک نہیں لے سکتے ، خود کو بھی سیف رکھنا ہے ، اور انجوائے منٹ بھی ہلکی ہلکی آتی رہے ، کسی کو پتا نہ چلے لول
تو یہ ممکن نہیں ، وجہ ؟
دوسرا اتنا چول نہیں کہ ، ہاں کچھ ہوتے ہیں
جو ایسی باتیں کرتے ہیںn”شادی اس سے ہوگئی تو کیا ہوا ، پیار تو مجھ سے کرتی ہے نا، دیکھا نہیں ، کتنا لکھ لکھ کر جتاتی ہے “nیا پھر عورتوں کی ایسی فضول باتیںn”کیا ہوا اس کے بستر میں کوئِ اور ہے ، دل میں تو میں ہوں
او بی بی تو اس کے ساتھ صرف اس وقت ہوتی ہے ، جب بی وی میکے ہوتی ہے ، یا حاملہ یا پھر مخصوص ایام میں
موو آن کرنا سیکھو
ایک سرٹین ایج میں اگر ان چکروں میں پر بیٹھے ہو تو کوشش کرو ، نکاح کرو
نہیں کرسکتے
تو یہ خواتین ارم کرن شعایع اس میں لکھ کر چار پیسے ہی کما لو
ویسے ان میں لکھنے والیاں بھِی شدید ترسی ہوئِ ہی ہوتی ہیں
سب نہ سہی پر کچھ جو جانتا ہوں ، اوئے ہوئے کوئی اتنی سستی شمیم آرا جذباتیت والی — افف ، بندہ جذباتیت سے ہی مارا جائے
کچھ گلابی اس پر بھِ واہ واہ واہ کرتے ہیں
ایسوں نے ، ہماری جاتی کو جوتی کر رکھا ہے
ریپسٹ کو سزا دو ، اور ان گلابیوں کا ذہنی علاج بھی کرواو ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.