پوسٹ – 2020-07-24

خفیہ خودپسند – Covert Narcissist nانیسویں قسط
چونکہ یہ ، کھلم کھلا اظہار کی قوت سے عاری ہوتے ہیں ، اس لیے یہ خو د کو ، مکمل طور پر ، آدم بیزار ظاہرکرتے ہیں ، اور اندر ہی اندر ، ہر ایک کےلیے گمان بنا کر ، اسے جج کر کے ، اسے حقیر جانتے ہیں ۔
یہ ، چہرے کے تاثرات سے خود کو بے زار، بے نیاز، پروا نہ کرنے والے ، ظاہر کریں گے ، جیسےnnI do not care about any one’s success, nI have no problems with somebody’s brilliancenمجھے کیا ضرورت پڑی ہے ، فلاں سے حسد کرنے کی nمجھے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ کچھ بھی کرتا/کرتی پھرے nخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnبیسویں قسط
دوران گفتگو، ادھر ادھر دیکھنا ، جماہیاں لے کر خود کو بور ظاہر کرنا ، بار بار گھڑی کی طرف دیکھنا ،
ہاں ، یہ تنقید کو برداشت نہیں کرتے ، یا بہت خراب طریقے سے ڈیل کرتے ہیں ۔ اور ان میں جو ، انٹرو ورٹ ٹائپ بھی ہوں ، یعنی ، خفیہ قسم کے ، خود پسند ، بظاہر اپنے آپ میں مگن ، رہنے والے ، نخوت زدہ نرگسیت کا شکار ، افراد ، ہوتے ہیں وہ ، بہت ہی زیادہ ، نرم و نازک کھال/انا کے مارے ہوتے ہیں ، کیوں کہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ، وہ ، بہت منفرد ہیں ، وہ بہت حساس ہیں ، اور ان کی حساسیت انتہائی ، قیمتی قسم کی ہے ۔۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnاکیسویں قسطn اس لیے یہ اپنے غصے ، اشتعا ل ، غرور ، نرگسیت کا اظہار ، بےنیازی ، مخاطب کو یا اس کی بات کو غیر اہم قرار دے کر ، انتہائی شدید حساسیت کا مظاہرہ کر کے ، بے چینی سے کرتے ہیں ، انہیں اکثر اوقات یہ بھی کیفیت آرہی ہوتی ہے کہ ، یہ ہر وقت کٹہرے میں کھڑے ہیں ، ان پر جرح کی جارہی ہے ، انہیں دق کیا جا رہا ہے ، ان پر ، ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ( محض سوال جواب کرکے)۔
اس قماش کی حساس روح ہوتی ہے ، ان کی انا نیت زدہ شخصیت میں۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnبائیسویں قسطn خفیہ خود پسند/نرگسیت زدہ افراد کے تعلقاتnnان سے تعلق میں جڑے افراد کو سب سےزیادہ خطرہ ، ان کے پرفریب ذہن/مزاج میں نہ جھانک سکنے سے ہوتا ہے ،کیوں کہ اظہار کے معاملے میں ، یہ اکثر ، عام افراد سے کہیں زیادہ ،nPassivenیعنی ، غیر فعال ٹائپ ہوتے ہیں ، پر یہ رشتے/تعلق کے معاملے میں ، بالکل ویسے ہی تباہ کن / مہلک ثابت ہوتے ہیں جیسے کہ کھلم کھلا ، خود پسند افراد۔کیوں کہ ،جذباتی استحصال ، اکثر ، خاموشی کےذریعے کیے جائے تو ، وہ انسا ن کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے ۔۔ حتی کہ اس کی ساری توانائی چوس جاتا ہے ۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnتئیسویں قسطn اکثر ، کپلز (جوڑوں)/تعلقات ( رشتہ کوئی بھی ہو) ۔
میں یہ چیز دیکھی ہوگی آپ نے ، تم آخر جواب کیوں نہیں دیتے/دیتیں اسی طرح ایسا شخص ، ،جذباتی استحصال بہت آہستگی اور لطافت سے انسان کی کھال اتارتا ہے ۔۔ اس کی مثبت ذہنیت کو تاخت و تاراج کرتا ہےآپ کی ، لطافت بھری خواہشیں ، نرم و نازک فرمائشیں ، سب نظر انداز ہو رہی ہوتی ہیں۔۔ آپ اس ، مینی پولیٹو یا مکار انسان کی توجہ کے لیے ، سر دھڑ لگا رہے ہوتے ہیں ، کہ ، وہ کچھ بات کرے کسی طرح ، معاملے کو سلجھائے ، آپ معافی مانگ رہے ہوں ، اور وہ خاموش ہو ۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnچوبیسویں قسط
حتی کہ آپ کو پتا بھی ہو کہ ، معاملے کی جڑ میں غلطی آپ کی نہیں لیکن ، آپ پھر بھی ، تعلق کو سنبھالے رکھنے کی چاہ میں جھکنے کو تیار ہوں ، لیکن وہ شخص ، خاموشی کا مظاہرہ کر کے آپ کی انا کے ٹخنوں پر وار کیے جا رہا /رہی ہو۔تو ایسے افراد ( جن کا یہ وتیرہ ہو) ، بھول جائیں کہ آپ ان کی ، زندگی/شخصیت کے خالی پن کو ، بھر سکتے ہیں ، یا ان کی مظلوم ، ذہنیت کو بد ل سکتے ہیں ۔ایک وقت آتا ہے کہ آپ کو خود سے نفرت اور تعلق پر غصہ آنا شروع ہوجاتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ آپ کی عزت نفس کا خون بہہ بہہ کر جم چکا ہوتا ہے۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnپچیسویں قسط
ایسے خفیہ خود پسندوں کو آپ پر کوئی رحم نہیں آتا، بھلے سے غلطی آپ کی ہی ہو ، اور آپ شرمندہ بھی ہوں ، یا ان کی ہو ، اور وہ اس کا اقرار تک نہ کرتے ہوں۔آپ ان کے لیے انسان نہیں ہوتے ، آپ ان کے لیے ایک کردار ہوتے ہو ، جس پر یہ ہرطریقے سے اپنا کنٹرول قائم رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔اور اس کے لیے جو بن سکے کرتے ہیں۔ ان کا اپنا دکھ ان کی اپنی ضرورت ہی ان کی ترجیح ہوتی ہے ۔اور آپ پھر ، اکیلے /نظر انداز شدہ /متروک رہ جاتے ہو۔nnخفیہ خودپسند – Covert Narcissistnچھبیسویں اور آخری قسط
یاد رکھیے ، کبھی کبھار ، وہ کھلے خود پسند ، بھی ، خفیہ خود پسند کی طرح بی ہیو کرتےہں ۔ اور ، خود کو ، شکار بنا کر پیش کرتے ہیں ، یعنی ہمارے ساتھ بڑاظلم ہوا ہے وغیرہ وغیرہ ، تاکہ ، معاملہ/صورتحال ، اور مخاطب کو مکر کے ساتھ ، مے نی پولیٹ کرسکیں ۔ یاد رکھیں ، اگر آپ ، کسی ایسے شخص کے شکنجے میں ہوں ، تو ، ان کی ،ظاہری حرکتوں کو ، اگنور کریں ، اور جن افراد میں یہ نشانی دیکھیں ، ان سے بچیں ، کم از کم ، مینی پولیٹ ہونے سے بچیں ، اگر پھر بھی یہ باز نہ آرہے ہوں تو ، آپ کو یہ سیکھنا پڑے گے کہ ، خود پسندوں ، اورنرگسیت کا شکار افراد (خفیہ ہوں یا کھلے) ، سے کیسے ، ڈیل کیا جاتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.