پوسٹ – 2020-03-12

#1nnخود کو “دھوکے باز” گرداننا – ٰٰImposter Syndromennاکثر اوقات ، انسان ، کامیاب ہو کر ، بھی مضمحل رہتا ہے ، اچھے پیسے کما رہا ہو ، اچھی پوزیشن پر ہو، چھوٹی بڑی اچیومنٹس وافر ہوں ، پھر بھی ، اندر سے ایک گلٹ رہتا ہے کہ جیسے ، اس نے خود سے کچھ خاص نہیں کیا۔
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہے ؟ nاگر ایسا ہے تو جان لیجئے کہ ، یہ ایسی کیفیت ہے ، جو آپ کو یہ سجھاتی ہے کہ ، آپ فلاں عہدے کے اہل/قابل نہیں ، آپ کی فلاں کامیابی کا کریڈٹ آپ کا نہیں ، آپ جس پوزیشن پر ہیں ، اس میں کمال آپ کا نہیں ، بلکہ ، محض ، آپ کی کوشش یا پھر صرف اور صرف اچھی قسمت کا ہے ، اس میں آپ کے ہنر /تکنیکی مہارت کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
ذہن کی اس کیفیت ، جو کہ ٹھیک نہیں ، اسے nImposter Syndrome nکہتے ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.