پوسٹ – 2020-03-11

پوسٹ کا مغز nnفیس بک کمنٹنگ کے لیے ، ہفتے میں ایک دن ، یا دن میں کوئی مخصوص گھنٹہ ، مختص کرلیں ، سوشل میڈیا کی عادت بد سے جان چھوٹ جائے گی ۔nnپوسٹ کا حرام مغزnnسوشل میڈیا کو ذہنی عارضے کی طرح لگ جانے والے افراد ، اگر فیس بک کی جان ، خود سے چھڑانا چاہتے ہیں تو یہ کام کر کے دیکھیں nnدیکھو ، آپ سب کی بات نہ بھی کروں تو ، اکثر افراد کا معاملہ یہ ہے کہ ، انہوں نے خود سےتو کچھ لکھنا نہیں ہوتا ، موسٹلی ، شئیرنگ ہی کرنی ہوتی ہے ، اور وہ بھی اکثر اوقاتn گھسی پٹی شاعری nرونے دھونے nادھ پکی یا جگالی زدہ خبریں nلطائف وغیرہ ، جو آپ کو لگتے ہیں لطیفے ہیں ، جب کہ اسے شئیر کرنے والا لطیفہ بن رہا ہوتا ہے کہ ، اس میں ہنسنا کہاں تھا nتو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ، فیس بک کو آپ کے وجود سے ، کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ، کیوں کہ ، اگر ، خود سے کچھ لکھ رہے ہوتے تو صرف فیس بک کا خون نہ چوس رہے ہوتے ۔nnیعنی ، فیس بک یوز کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ۔
اب آتا ہوں دوسرے مرحلے ہر
جو سب سے زیادہ ، پرابلم کری ایٹ کرتا ہے nوہ ہے ، نوٹٰ فیکشن ، کمنٹس در کمنٹس
علاج بھی ، اسی ذہنی بیماری کا کرنا ہے ، آپ نے ۔
وہ یہ کہ nآپ پوسٹنگ جب بھی کرو ، وہ آپ کا مسئلہ ہے ، nلیکن کمنٹنگ کا ایک یا دو دن مخصوص کر لو ، کہ سارے ہفتے کے تبصرے ، جو کہ آپ کے شئیر کئے ہوئے مواد کی طرح ہی ہوں گے nیعنی nبہت خوب nواہ کیا بات ہے nنائس شاعری nکوئی سیاسی مذہبی پوسٹ ہے تو
سبحان اللہ یا جئے جئے یا مردہ باد ٹائپ کمنٹ
یعنی کمنٹ میں بھی کچھ تخلیقی نہیں ہوتا
پھر بھی آپ کے لیے وہ اہم ہیں ، اور میں آپ کی رائے اور وقت کا احترام کرتا ہوں nاس لیے ، آپ سے یہ کہتا ہوں کہ nآپ ، ان قیمتی آرا کے اظہار در اظہار کے لیے ، ایک یا دو دن مخصوص کرلیں nاس کے علاوہ ، پوسٹ کرتے ہی ، نوٹی فیکشن آف کرلیا کریں۔
اور اپنے مخصوص ایام میں ہی ، جا کر کمنٹس دیکھیں اور جواب دیں ۔
دیکھیے ، پھر کیسے جان چھوٹتی ہے ، فیس بک کی ، آپ سے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.