پوسٹ – 2020-03-07

دہ جانے اور ہوجانے کا فرق سمجھئے nnایک ہوتا ہے ، رہنا ، ایک ہوتا ہے “ہونا”، پورے قد، پورے وجود ، پوری ہستی کے ساتھ ، ہونا ، یہ جو “ہونے ” کا آرٹ ہے ، یہ ریلیکسیشن اور ذہنی صحت کی بحالی یا انرجی / فیول کی دوبارہ فراہمی کے بعد کی چیز ہے ، اور یہ پراسیس یعنی انرجی کی دوبارہ فراہمی اس قدر اہم ہے ،
کہ ہمیں ، “ہونے” پر توجہ دینے کی ضرورت پڑتی ہے ، یہ وہی چیز ہے ، جیسے آپ ، زندگی گزارنا ، اور جینا میں فرق کرتے ہیں اسی طرح ، موجود رہنا ، اور موجود ہونا ، یہ بھی دو الگ الگ چیزیں ہیں ۔
یہ موضوع ایک الگ تحریر کا متقاضی ہے ، فی الحال بس اتنا سمجھ لیجئے ، nیہ اتنا اہم ہے کہ جب ہم ہونے اور رہنے کا فرق سمجھ جاتے ہیں nبولنے اور کہنے کو جذب کرلیتے ہیں ، تودنیا ہمیں ، زرخیز محسوس ہوتی ہے nہم اپنی حسیات ، اور جذبات سے مزید آشنا ہوتے ہیں ، اور تو اور اپنی سوچوں سے بھی ۔nnخاموشی تلاشئیے nnکچھ وقت روزانہ خاموشی میں گزاریں ، کم از کم اس شخص کو امیجن/تصور کریں جو آج سے چند سال بعد ، آپ ہوں گے ، یا ہونا چاہتے ہیں ، nیہ تصور جذب کرنے یا اپنے اندر بسانے کا بہترین فائدہ یہ ہوگا کہ ، آپ عملی طور پر ،اپنے کاموں / کاوشوں میں ، اس وجود کے ، ہم نوا ہوجائیں گے ، جو آپ “ہونا” چاہتے ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.