پوسٹ – 2020-03-07

لکھنے کی تحریک میں لاشعور کا کردارnnایک بات یاد رکھیے ، تخلیق کسی بھی عنوان میں ہو ، کسی بھی طرح کی ہو ، اس میں ذہنی توانائی کا بہت سا حصہ خرچ ہوتا ، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ، انسان اعصابی طور پر مضمحل ہوجاتا ہے ، جسمانی چاق و چوبند نظر آرہا ہو ، لیکن ، ذہنی طور پر شل ہوجاتا ہے ، گویا ، ذہنی صحت کی ریکوری بہت ضروری ہے ، کم از کم کسی بھی ایک تخلیقی محنت کے بعد ، کسی بھی صنف nمیں ہو۔ بس یہ یاد رکھیے کہ آپ کو اپنی تخلیق کا سوئچ آن، اور آف کرنا آنا چاہئے ، دنیا بہت مصروف ہے ، زندگی بہت تلخ، اور انسانی ذہن ، کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو ، تھوڑا بہت ،بہرحال ، معاشرے اور سماجی رویوں کا اثر قبول کرتا ہے ، اور جس طرح کی سوسائٹی ہے ، وہ اثر ، منفی نہ ہو ، ایسا ہو نہیں سکتا ، اچھا یہاں ان کی بات نہیں ہورہی ، جن کی پیدائش ہی کسی منفیت کا نتیجہ ہے ، یا جو ، حساس ، زودرنج یا پھر ، بلیم گیم کے ماہر واقع ہوئے ہیں ، جن کے شکوے شکایتیں شاید بلیک ہولز کو بھی فل کردیں ،یہاں ان کی بات ہورہی ہے ، جو بہرحال ، مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ، ایسے بے حس جنہیں حساس کا نام دیا جاتا ہے ، انہیں منفی کرنے کی مجموعی کوشش کرتے ہیں ، ان سب کے لیے یہ کہوں گا کہ ، آپ کو وقت چاہیے سب سے دور ہوکر کر ٹیکنالوجی سے پرے ہو کر کر اپنی ذہنی صحت بحال کرنے کے لئے، کیوں گے آپ تخلیق کا عمل برپا کرنا ہے، اور اس میں صرف جدیدت نہیں ، اس میں صرف گیجٹس نہیں ، اس میں صرف انٹرنیٹ نہیں ، اس میں لوگوں سے ، تعلق ، رشتہ ، معطل کر کے ، دور رہنا بھی شامل ہے ، معطل کے لفظ پر کوئی زودرنج برا مانے تو مانے ، کیوں کہ زودرنج ہے ، اس لیے معطل اور قطع میں فرق نہیں سمجھنا ، سو۔
آپ کو ایسی سرگرمیوں کی ضرورت ہے جو کہ ، آپ کی ذہنی اعصابی اور جسمانی ، بحالی کے بہت ضروری ہے ، یہ چکر چلتا رہتا ہے ، آپ کچھ تخلیقی کرتے ہیں ، پھر شل ہوتے ہیں پھر فیول ہوتے ہیں پھر شل ہوتے ہیں ، یہ نارمل ہے ۔ بس یہ پتا ہونا چاہئے ، کب ٹیکنالوجی اور تعلقات /رشتے پر ، عارضی طور پر ، نفرین بھیجنی ہے ، پھر کہتا ہوں عارضی طور پر
امید ہے ، آپ نے اس تحریر میں ، تعلق اور رشتے کے بجائے ، تخلیق برپا کرنے پر غور کیا ہوگا۔
اگر آپ نے بھی تعلق اور رشتہ ہی پکڑ کر ، برا مانا ہے ، تو یقین کیجے ، لوگوں کو ، آپ سے دوری کی ضرورت ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.