پوسٹ – 2020-03-07

ذہنی توانائی کی اس کھپت کو ، پورا کرنے کے لیے ،مزاج /سہولت سے متعلق ، درج ذیل کام کیے جا سکتے ہیں nnایسے افراد کے ساتھ وقت گزارئیے ، جن سے ذہنی ہم آہنگی قدرے زیادہ ہو، کوئی کتنا بھی کہتا رہے ، کہ نہیں ، مختلف مزاج لوگوں میں بیٹھنے سے فائدہ ہوتا ہے ، ذہن کھلتا ہے ، اس کی مت سنیں ، کیوں کہ آپ نے ذہن نہیں کھولنا ، آپ نے ، توانائی کی کھپت پوری کرنی ہے ، نہ کہ ، رشتے جوڑنے ہیں ، یا نئی دوستیاں بنانی ہیں ۔nnمطالعے کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں ۔
اچھی کتب اور اچھی فلمیں ، ان میں موجود میسج کو سمجھیں خصوصا آرٹ فلمز ۔
لحن سے مدد لیں ۔
یوگا، چہل قدمی ، ڈانس ، سائکلنگ ، کوئی ایسا عمل جس میں حرکیات زیادہ کام میں آئیں ۔
کوکنگ کیجئے ، اور خود کھائیے ۔
ستارہ بینی ، یا چھت پہ دیکھتے رہنا ، یعنی کچھ نہ کرنا ، کچھ نہ کرنا بھی ، توانائی کی کھپت کی تلافی کرسکتا ہے ۔
بات وہی ہے ، آپ کا مزاج کیا ہے ۔۔
آپ کی روح کو کن وٹامن کی ضرورت ہے ، یہ آپ جانتے ہیں ۔
میرے لیے تو ، ریڈنگ، لکھنا ، اچھی کتاب ، اگر کوئی ہو ، فلم ، ناٹ گلابی لو سٹوری ٹائپ ، پر ، اچھی ہو ، اور اس سب پر بھاری ، ہم آہنگ عورت ، جس کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.