بے چینی، ڈپریشن ، گھبراہٹ، منفیت سے چھٹکارا پائیں۔nnاعصاب شکنی کی حالت میں رہنا
اور مستقل پریشان ہوتے رہنا ہمیشہ آپ کو خراب ذہنی صحت کی طرف دھکیلتا ہےnnروزمرہ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ وقت بہرحال مستحقین کی بے غرض مدد خواہ کسی بھی صورت ہو، کیجئے، ماہرین کہتے ہیں کہ یہ عمل،اچھی ذہنی صحت کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہےnnاپنے اس بیانیے کو، وہ درج ذیل ، دلیل سے باندھ کر پیش کرتے ہیں کہ ، nانسانی نفسیات پر کی گئی، ایک تحقیق کے مطابق،
انسانی ذہن جو کہ شعور اور لاشعور کا وننگ کامبی نیشن ہے، اس کی مثال ایک اسپاٹ لائٹ کی سی ہے nجو ہمہ وقت انسانی وجود کا احاطہ کیے رکھتی ہے۔
جس کی وجہ سے، اسے اپنی خوبیاں، اور خامیاں حتی کہ چھوٹی چھوٹی خامیاں بھی بہت بڑی، اور پریشان کن حد تک بار بار نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں، خصوصا اگر وہ منفی ماحول یا گھٹے ہوئے معاشرے/سسٹم میں رہ رہا ہو
ایسا نہیں ہے کہ وہ خامیاں جائز نہیں ،یا وہ خامیاں موجود نہیں لیکن ہر وقت ان کا نظروں کے سامنے رہنا ،ذہنی حالت کو تباہی کی طرف دھکیلتا ہے۔
اور جب آپ، مکمل طور پر بے غرض ہو کر ،کسی اور کے لئے کچھ کرتے ہیں، یعنی کلی رضاکارانہ طور پر، بغیر کسی ایجنڈے ہے، nتو کم از کم اس وقت تک کے لئے آپ کے شعور اور لاشعور کی اسپاٹ لائٹ کا ہالہ آپ کی اپنی ذات پر سے ہٹ جاتا ہے،اور آپ اپنی ہی نظروں کا مرکز نہیں رہتے، کیونکہ آپ کی توجہ دوسرے کی طرف ہوتی ہے ، اور یہی وہ وقت ھوتا ھے۔n جب آپ کی اپنی شخصیت ، ایک طرح سے شعوری/غیر شعوری طور اندھیرے میں چلی جاتی ہے۔n اور اسی طرح کچھ وقت کے لئے آپ کی اپنی تکالیف اور وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ، جو آپ کو غیر ضروری طور پر پریشان کئے رکھتی تھی ،وہ اوجھل ہوجاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ممکنہ ذہنی دباو، ڈپریشن ، بے چینی وغیرہ کو بھی ہائی لائٹ ہونے کا موقع نہیں ملتا، اور نہ ہی، آپ زودرنجیاں کرکے اپنی ذات کو منحوس سا بنا کر، دوسروں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں قابل ترس ہوجاتے ہیں، انفیکٹ قابل نفرت۔
سو
منفیت جھٹکیں، مقصدیت تلاشیں۔
پوسٹ – 2020-02-23
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد