پوسٹ – 2019-12-08

فنون لطیفہ یعنی آرٹ ،کی کون سی ایسی صنف ہے جو زندگی کی من و عن تقلید کرتی ہے ؟nnکچھ لوگ کہتے ہیں کہ ، عورت nnیہاں میں کچھ لمحات کے لیے پزل ہوگیا اور، اب تک انہی لمحات میں مقید ہوں nکے سوال نے ایک اور خیال کو جنم دیاnn”nاب یہ معلوم نہیں کہ، عورت، فنون لطیفہ کی اصناف میں شامل ہے یا فنون لطیفہ کی تمام تر اصناف، کائنات کی اس شاعری جسے عورت کہتے ہیں اس سے پھوٹتی ہیں
اور اسی کے گرد گھومتی ہیں۔nnپھر خیال در خیال کا سلسلہ طویل ہوتا چلا گیا گیا اور ایک خیال
جڑ پکڑ گیا کہ اگر ایسا ہے nتو
کیا عورت ، لطافت کے معنوں میں ،فنون لطیفہ کا قبلہ کہی جاسکتی ہے ؟
پھر ، اس جڑ سے کچھ اور تسلسل پھوٹےnnجن میں سے ایک واضح تسلسل یہ تھا کہ کیا عورت اور لطافت ہم معنی ہیں ؟nnاس شاخ نےایک اور شاخ کو جنم دیا، کہ کیا یہ موضوع ،اب فنون لطیفہ ،ادب، شاعری، نغمگی ان سب کے گرد ہے یا محض ایک لفظ جسے عورت کہتے nاس کے گرد ۔۔nnکہیں ایسا تو نہیں ؟nnکہnnزندگی لکھتا ہوں
تو عورت لکھی جاتی ہےnnعورت ،سوال کا خوب صورت استعارہ ہےیا پھر ،تمام استعاراتی اصطلاحوں کا ایک واشگاف آفاقی جواب

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.