#20nnہم سوشل میڈیا پر مباحثے کے دوران ، متعصب اور سست کیوں ہیں ؟nnاس بارے میں تو بات ہوچکی ، اب یہ سمجھیے ، کہ دوسرے کی غلطیاں پکڑنے میں اتنے پھرتیلے کیوں ہیں
اس کے لیے آپ کو
اوور جنرلائزشن کو سمجھنا پڑے گا ۔nnجی ہاں nnایک چیز ہوتی ہے ، nناکافی معلومات سے ، وسیع ڈیٹا ، یا نتائج اخذ کرلینا ، جیسے انگلش میں nOver generalization nگویا ایک چھوٹے سے حصے کے سیمپل لے کر ، پوری آبادی پر چھڑک دینا ، یعنی منطبق کر کے لڈیاں ڈالنا۔
کہ دیکھا تیرے بھائی نے ، سروے رپورٹ منہ پر دے ماری اگلے کے ۔ ہونہہ
اس سروے یا اورر جرنلازئشن کو
اور اردو میں غالبا ، تعمیم کہتے ہیں nیہ شاید، عمومی ، کی زمین سے ہے ، تعمیم ، اب کوئی مولوی عبد الحق کا سالا بن کر اردو کا گھونگھٹ نہ سدھارے ۔
جس کو تصیح ڈس رہی ہو ، وہ گوگل کر کے خود سمجھ لے nمیں نے انگلش میں بھی لکھ دیا
خیر تو پوائنٹ یہ ہے کہ nہمیں پتا ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنے دلائل کو ، اس کسوٹی یعنی تعمیم پر پرکھیں گے تو ہمارے دلائل ، nڈیٹا کی بھیڑ میں کہیں چھپ جائیں گے ، اور ان کا نقص سامنے نہیں آ پائے گا۔
لیکن جب دوسرا بندہ یہ کام کرتا ہے تو ہم فوری طور پر ، پہلے سے تیار شدہ ، ہتھیار کا استعمال کرتے ہیں nجسے خصوصیت کے ساتھ ‘میں جنرل بات نہیں ، بلکہ خصوصیت کے ساتھ اس مدعے کی بات کر رہا ہوں ” کہتے ہیں ۔
ادبی ، الفاظ سے ہٹ کر کہوں تو یہ سدی سدی بغریتی اور منافقت ہے ، جو میرے بہت سے جاننے والوں کے خیال میں ، مجھ میں تو کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے –nہاں ایک بات اور بتا دوں۔ nجب ، بیرونی ، عوامل یا معاملات ، ہماری منطق کو کلوروفارم سنگھا دیں ، تو ہمارے لیے ، ایسی غلطیوں اوردلالئل کے ایسے تناقص کو جانچنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
ایسا کیوں ہے ؟ ہم اتنے متعصب اور سست کیوں ہے ؟
ہمارے لیے ، اپنا کتا ٹامی اور دوسرے کا کتا ، کتا وہ بھی گلی کا ، کیوں ہوتا ہے ؟
اس کی ایک بڑی وجہ nہماری بحثیت انسان ، محدود سوچ ہونا ہے ۔
پوسٹ – 2019-11-18
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد