#9nnمخالفت در مخالفت، ہر بات میں بحثا بحثی ہونے والے ، مناظرے کی پیدائش کو ڈیل کرنے کی چند تراکیب۔nnبس یہ چند لائنز یاد کرلیں اور اپلائی وہاں کریں ، جہاں آپ کو پتا ہو کہ آپ ہی ٹھیک ہیں ، ایسا نہ ہو ، کہ آپ خود ہی ان خبیث خصائل کے مالک ہوں اور یہ بیک فائر کر جائے ، لول ، بڑا درد ہوگا۔
خیر تو جملے یہ ہیں ۔
دیکھو یار ، کوئی مسئلہ نہیں اگر تم مجھ سے اتفاق نہیں کرتا، میں جبرا تو تمھیں ، ٹھیک رائے/موقف اپنانے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
ویسے تو یہ ایک جملہ ہی اس کو اپنے بال نوچنے پر مجبور کردے گا ، پھر بھی اگر زیادہ خبیث ہے تو مزید جملے درج ذیل ہیں ، یہ ٹرائی کیجےnnپتا نہیں ، تم دوسرے کی غیر موجودگی میں اس کے موقف کی بے جا، وکالت کر کے مامے خاں بن رہے ہو ، یا ویسے ہی احمق ہو۔nnیار تمھارا تضاد ، مائگرین کی یاد دلا رہا ہے ، پلیز مجھ سے مت الجھو۔
تمھارے لیے ، اہم کیا ہے ؟nnٹھیک ہونا ، یا پسند کیا جانا۔کیوں کہ ، جب تم ہر بات کی مخالفت کرتے ہو ، تو ایک طرح سے تم تعلق کو ٹھیس پہنچا رہے ہو۔nnایک اہم بات۔nnیہ ٹپس وہاں اپلائی کریں جہاں آُپ کو پتا ہو کہ ، nآپ نے اگر یہ کہا کہ دیکھو آج موسم کتنا چمکیلا ہے ، تو ایسے افراد نے لامحالہ ، دور افق پر بادل تلاش کرلینے ہیں ، کیوں کہ آپ کی مخالف دلیل لانے کی بیماری ہے –nاگر آپ نے کسی کے کام کی تعریف کردی تو انہوں نے اسے نااہل اور بےکار پرفارم کرنے والا کہنا ہے ۔
ذرا انجوائے کریں ، اور کم از کم ایک دو گھنٹے تک ، ان کا یہ پیٹرن نوٹ کجیئے ۔
کہ کیسے ان افراد کو چسکا ہوتا ہے ، سامنے والے سے اختلاف کا ۔
ان کو اچھی زبان میں noppositional confrontation stylenروا رکھنے والے کہا جاتا ہے nاور ان کی خصت کے عین مطابق اگر کوئی نام دیا جائے تو nوہ
contradictive asshole nبہتر ہوگا۔
ایسے افراد، ایسا رویہ اپنا ، کر زیادہ اچھا حلقہ احباب نہیں بنا پاتے
آپ ان کے بہنوئی بھی ہوں تب بھی یہ آپ کی موجودہ بیوی یعنی اپنی بہن کی برائی کریں گے اور نکی والی کا رشتہ لے آئیں گے nوجہ ؟ وہی ، کہ آپ نے ان کی بہن کی تعریف جو کردی ہوگی ، یعنی اپنی بیگم کی۔
تو ظاہر ہے ، ایسے بندے کو کس نے دوست بنانا ہے۔ ویسے جو ایک کو چھوڑ کر دوسری کی کوالٹیاں بیان کر رہا ہو ، اس کو دوست بنانے میں اعتراض میں نہیں – الگ فلیور ہی سہی 😛 nتو بس ٹھیک ہے ، پیٹرن نوٹ کریں ان کے اس رویے کا ۔ کہ کیسے یہ آپ کی ہر بات کے مخالف جاتا ہے ۔اور پھر ۔
ان کو انہیں کی دوائی کا ذایقہ دیں ۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا۔
پوسٹ – 2019-11-15
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد