پوسٹ – 2019-07-25

آپٹیمل اینگزایٹی یعنی بامقصد تشویش کیا ہوتی ہے؟nnکیا آپ کو معلوم ہے کہ اپنی پیداواری صلاحیت یا پھر تخلیقی سوچ بڑھانے کے لئے بے چینی کس قدر ضروری ہے ۔
جی ہاں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ،اگر آپ اپنی روزمرہ روٹین میب زیادہ روانی سے کام کر رہے ہوں گے تو، آپ ایک طرح سے اپنے کم فرٹ زون کے قیدی بن جائیں گے۔n جس میں آپ کو نہ کسی قسم کا رسک ہوگا نہ کوئی خدشہ، اور آپ کی روٹین ایک ہی سمت میں مشینی انداز میں بہتی چلی جائے گی
جبکہ انسانی ذہن کی ساخت اور سوچوں کے پیٹرن کو مضبوط،تخلیقی اور مفید بنانے کے لیے تھوڑی سی اضافی بے چینی کی ضرورت، بہرحال ہوتی ہے۔nnاس کو سادہ زبان میں یوں سمجھئے کہ آپ کے دماغ کے سامنے کوئی مسئلہ آئے گا، تب ہی تو آپ اپنے دماغ کو چلاکر، تشویش میں پڑ کر، سوچوں عمل کی شکل میں ڈھال کر، اس کا کوئی حل نکالیں گےn اگر آپ کے کام میں یا زندگی میں،پرابلم ہی نہ آئے تو کیا آپ کے دماغ میں کائی نہیں لگ جائے گی۔ ؟ نہ کوئی نئی سوچ ،نہ کوئی نیا رسک ،نہ کوئی خدشہ، نہ خطرہ نہ تھوڑا بہت زہنی دباؤ ہو۔n ایسی زندگی جو کمفرٹ زون میں گزر رہی ہو وہ بظاہر تو بہت اچھی ہوتی ہے، لیکن مفید نہیں۔
جیسے کمفرٹ زون نے ایسی جگہ کا نام ہے جس میں آپ ذہنی دباؤ کا بالکل شکار نہیں ہوتے بلکہ جو کام کر رہے ہوتے ہیں وہی کرتے چلے جاتے ہیں بغیر کسی رسک فیصلے یا پھر خدشے کے ۔nnاسی طرح آپٹیمل اینگزائٹی یعنی بامقصد تشویش بھی ایک ایسی جگہ ہے ،جو کمفرٹ زون ختم ہوتے ہی شروع ہوجاتی ہے ۔nnجس میں انسانی ذہن ، کسی حد تک ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی تخلیقی سوچ اور پیدواری صلاحیت میں خاطر خواہ فرق آتا ہے۔nnلیکن اگر ذہنی دباؤ ، زیادہ بڑھ جائے، اور ، ہم پہ پروڈکٹی وٹی دکھانے کا بھوت سوار ہو یا ، دباؤ ڈالا جا رہا تو، یہ ہماری صلاحتیوں اور پرفارمینس کے لیے ، زہر قاتل ثابت ہوتا یے، اس لیے خود کو کممفرٹ زون کے باہر موجود آپٹمل اینگزایٹی والی جگہ پر رکھیں۔ اور ذہن کے ان کونوں تک رسائی حاصل کیجیے جو کمفرٹ زون نے ہم سے چھپا رکھے تھے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.