پوسٹ – 2016-07-09

بھائیوں اور ان کی بہنوں ، مجھے لکھنا وکھنا نہیں آتا، لیکن اگر آپ لوگ اردو ٹائپ کرنے کی مہارت یا تیزی کو ادب یا پھر لکھاری ہونا گردانتے ہیں (مجھے گردانتے کا مطلب بھی نہیں پتا بس مانتے کے قافیے میں ٹائپ کرلیا) تو ہاں میں رائٹر ہوں ، لیکن خدارا اس با کو سمجھیں ، ادب جس چیز کا نام ہے ، میں اس سے قطعی طور پر فارغ اپ لوگوں سے بات کرتے ہوئے جو چیزیں ٹائپ ہوجاتی ہیں اس کے اسٹیَٹس بنا کر ڈال دیتا ہوں تو مجھَے لکھاریوں کی قطار سے باہر رکھیں میرا کوئِ تعلق علم و ادب سے نہیں ۔۔ ہاں گالیاں دینا اگر آرٹ ہے تو میں آرٹسٹ لیکن خدارا مجھ پر لکھنے اور اچھا لکھنے کا الزام دھر کر بالوجہ کے ٹو پر نہ چڑھایا کریں میں پہلے ہی ایک خود پسند بندہ ہوں آپ لوگ بانس چڑھا دیتے ہیں آئی میں بانس پر چڑھا دیتے ہیں اور ذرا سا پھول جاو تو اللہ میاں سیڑھی کھینچ لیتے ہیں ۔۔ خدا کےلیے مجھے اس گھن چکرسے بچا رہنے دو۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.