رمضان اسپیشل / مال مفت دل بے رحم nnاس پوسٹ میں میری کوئی محنت نہیں صرف گوگل سے پڑھ کے ٹرانسلیٹ کیا ہے ۔۔ اس لیے تعریف و توصیف کے ڈونگرے وہاں برسائیں جہاں یہ سب انگریزی میں موجود ہو ۔۔شکریہ ۔۔nnیہ لکھنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ رمضان میں دکان بند ہے ۔۔ تو صاف ستھرا لکھنا مجبوری ہے ۔۔ کوئی اگر اس غلط فہمی کا شکار ہوگیا کہ میں شریف ہوگیا ہوں تو نہیں ۔ ہرگز نہیں ۔۔ میرے نا دودھ کے دانت ہیں نہ میں ناگ ہوں ۔۔ اپن نیولا ہے ۔ اوررمضان میں گالم گلوچ کا گراف تھوڑا نیچے رہے گا۔ اس لیے مجبوری ہے کہ ایسی چھابڑی لگا لوں کہ گرمی کا روزہ بھی خراب نہ ہو۔۔ اور دوسروں کو بھی تسلی رہے ۔۔ کہ ڈان ایک دن واپس ضرور آئے گا ۔۔ میرا خیال ہے چاند رات یا بس عید کے پہلے دن ۔ گالیاں پڑھ کر چسکے لینے والے حضرات تھوڑا صبر رکھیں۔۔ وہ دن ہم پھر سے دیکھیں گے خیر تو پڑھئے ۔اب اصل مضمون شروع ہوتا ہے ۔۔nn سوشل میڈیا پر کی گئی سولہ مختلف ریسرچ اسٹڈیز کا حاصل اس پوسٹ کا ٘مخاطب فی الحال صرف فیس بک کے ڈیڑھ ہوشیار ایڈمنز ہیں جو اندھا دھند محنت اور پوسٹنگ کرتے ہیں لیکن نتیجہ پونکا نکلتا ہے ۔۔ اگر آپ کسی پیج کے ایڈمن ہیں اور مستقل اس کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت اور مینیجمنٹ کا مسئلہ ہو رہا ہے ۔۔ تو ایک سادہ سا حل اپنائے اور پورے ہفتے کی پوسٹنگ سے جان چھڑوائے ۔۔nnدیکھیں ایک بات سمجھ لیں ۔۔ ایک بنیادی اصول ہے ۔۔ فیس بک پر دو تین سے زیادہ پیج پوسٹس منفی کاوںٹ ہوتی ہیں ۔۔گویا آپ کو پوسٹس کا ہیضہ نہیں ہونا چاہئے ۔۔ حد سے حد چار پوسٹس ۔۔ وہ بھی اس وقت جب آپ کے پیج ممبرز دو ہزار سے اوپر ہوں ۔۔ آخری بات کے طور پر اتنا سمجھ لیجئے ۔ کہ ہفتے یا اتوار کو آنے والے پورے ہفتے کی پوسٹ شیڈول کردیں تاکہ پورا ہفتہ پوسٹنگ کے بجائے صرف شئیرنگ پر فوکس کریں ۔۔ کیوں کہ شئیرنگ وقت نہیں لیتی ، پوسٹنگ لیتی ہے ۔۔ وقت بھی اور۔۔۔ جی وہ بھی ۔۔ خیر۔۔ تو جناب ایک ریسرچ کے مطابق مخلتف ایام میں مختلف ٹائمز پر کی جانے والی پوسٹس پر یوزر ریسپانس کچھ اس طرح آتا ہے ۔۔ nnجمعرات اور جمعہ : ایک بجے ، سب سے زیادہ شئیر اور تین بجے [جمعے کے فورا بعد] سب سے زیادہ کلکس کے لیے ۔ nnپیر سے جمعرات کے دوران : صبح نو سے شام سات بجے کے درمیان nnزیادہ اچھے ریسپانس کے لیے پیر سے جمعرات تک شام پانچ بجے کے وقت بھی پوسٹ کر کے اچھا رزلٹ مل سکتا ہے ۔nnٹپ: the fan page karma نامی ٹول کے استعمال سے آپ اپنی پوسٹس اور ان کے لیے مناسب وقت کی مانیٹرنگ اور کس وقت پر کون سی پوسٹ کتنا فائدہ دے کر گئی ۔۔ وقت اور شئیر کے لحاظ سے ۔ان سب کی اچھی ریڈنگ مل سکتی ہے ۔

اترك رد