پوسٹ – 2016-05-31

تمباکو بھرے جذبےnn”میں اس سے بہت ساری وجوہات کی بنا پر محبت کرتی ہوں ” سیما نے کہا ۔ میں ہنسنے لگا اور بولا، ” سب سے بونگی وجہ بتاو”۔اس نے فرنچ فرائز کا گچھا نگلا، سپرائٹ کا سپ مارا اور جیسے ہوا میں کچھ سونگھنے لگی۔میں منتظر رہا کہ وہ وجہ بتائے گی پر وہ کچھ دیر سونگھتی رہی ۔ جیسے کھو گئی ہو، پھر کہنے لگی ۔”محبت کی ایک بڑی وجہ اس کے لیب کوٹ سے آتی گولڈ لیف کی خوشبو بھی ہے “۔آج میں گولڈ لیف وائٹ پیتا ہوں اور اس کے دو بچے ہیں ، اورشوہر پھیپھڑوں کا ڈاکٹر ہے ۔اب آپ سے کیا پردہ اس کا ڈاکٹر شوہر بہت جلد میرا بہت اچھا دوست بن گیا۔۔ صرف پھیپھڑا وارڈ میں ہونے کی وجہ سے ۔۔ باقی آپ سمجھ دار ہیں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.