پوسٹ – 2016-05-31

قابل رحم ہیں ہوتے ہیں وہ مرد جو بیچارے اندھا عشق اور دھند میں شادی کرلیتے ہیں ۔ اور پھر فیس بک پر خواتین کے خلاف پوسٹس مار مار کر اپنی غلطی کا دبا دبا اعترا ف کرتے ہیں ۔۔ ارینج میرج والے زیادہ سیانے ہیں ۔۔ وہ ساری بلی اماں ابا پر ڈال کر خود میاں بیوی کے پیار والے جھوٹے اقوال زریں شئئر کر کر کے اپنا اور دوسروں کا ٹائم کھوٹا کرتے ہیں ۔ پھر ایک میرے جیسوں کی قسم ہوتی ہے ۔ جو بیچارے شادی کرتے نہیں ہیں ۔ کیوں کہ بقول ان کے ابا کے ۔۔ “تجھے کون بیٹی دے گا ؟” ۔۔ اپن کون سا لینے والوں میں سے ہے ۔۔ اپن تو سر پر ڈنڈا مار کے غار کے اندر کرنے والا caveman ہے ۔۔ بس ایسے بیچارے شادی کرتے نہیں بلکہ ان کی ہو جاتی ہے ۔ ایک طویل عرصے تک ان کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ یہ ہوا کیا ہے ۔ جب آتا ہے ۔۔ تو پھر نہ پچھتا سکتے ہیں نہ بتا سکتے ہیں ۔ کیوں کہ نہ لو میرج ہوتی ہے نہ ارینج ۔ بس میرج ہوتی ہے ۔۔ جو وہ کرتے نہیں ان کی ہوجاتی ہے ۔ ایسا تو محبت کے بارے میں سنا تھا۔۔ شادی ۔۔۔ نہ بابا۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.