پوسٹ – 2020-09-02

اپنی باونڈریز بنانا ، اور انہیں وضاحت کے ساتھ بیان کردینا بہت اچھی بات ہے ، پر اصل چیز ہے ، اس کا مستقل فیڈ بیک دیتے رہنا ، nیعنی اگر کبھی کوئی جاننے کے باوجود آپ کی وضع کی گئی باونڈریز پہ پاوں رکھ دے ، تو اس کا بہترین طریقہ ، ان کو براہ راست مخاطب کر کے ، بتانا ہے ، nاور بتانے کا انداز ، پورے استحقاق لیے ہوئے ہونا چاہئے nیعنی کوئی منفیت نہیں ، کوئی غصہ نہیں ، کوئی ، غلط بات نہیں ، پر ، انہتائی مضنبوط انداز میں ، انہیں یہ باور کروادیا جائے کہ ، وہ آپ کی حدود کو کراس کرنے سے باز رہیں nیہ قدرے مشکل کام ہے ، اس لیے ، یعنی اپنی بات کو ضبط کے ساتھ بیان کردینا مشکل ہے پر اس ہنر کو چھوٹی چھوٹی پریکٹسز سے میچور کیا جا سکتا ہے nمثلا
کیا ویٹر نے غلط آرڈر لے آیا ہے ؟
اس سے پوچھئے کہ آپ نے دراصل آرڈر کیا دیا تھا ؟nnکیا ، کیشئر نے آپ سے زیادہ پیسے چارج کرلیے ہیں ، nاسے مضبوط لہجے میں درستگی کے ساتھ تصیح کرنے کو کہیں ۔nnآپ کو میسجز پر کوئی تنگ کرتا ہے ، اگر تو باز نہ آرہا ہو ، اور جان چھڑانے کا کوئی اور طریقہ بھی نہ ہو ، تو اسے ایک بار تہذیب سے سمجھا دیں ، کہ ، آپ اس کے پیغامانت میں دلچسپی نہیں نہیں ، nیہ بہت قابل تعریف ہوگا اگر وہ باز آجائےn)یہ پاکستانی فیس بکیوں پر اپلائی نہیں ہوتا، انہیں براہ راست بلاک مارنا چاہئے nnآپ کا دور پار کا کوئی رشتے دار کزن وغیرہ ، خوام خواہ آپ کی ذاتی زندگی میں ، منہ مار رہا ہے ، تو اسے ، تمیز سے سمجھا دیں کہ ، کسی اور موضوع پر بات کرے nnآپ کا ورک کولیگ ، ہر کام آپ پر ڈال رہا ہو nاسے یاد دہانی کروادیں کہ ، ی ہفلاں کام آپ کے دائرہ کار کا آپ کے رول کا حصہ نہیں ۔
آپ اپنے کام میں مصروف ہیں ، وہ اپنا کام کسی اور بہتر کام کرنے والے سے کروا لے ۔nnکسی دوست/تعلق دار نے آپ سے کوئی ایسی بات کی ہے جس سے آپ ہرٹ ہوئے ہیں ، وہ تعلق کیسا ہے ، وہ رشتہ کیا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے اس سے ملیں اور اسے بتائیں ، کہ اس کے لفظ اور عمل نے آپ پر کتنا برا اثر کیا ہے nnیہ چند مثالیں ، استحقاق یعنی nassertivenکمیونی کیشن کی ہیں nجو کہ ، حدود کا تعین کرنے اور انہیں دوسروں کو باور کروانے میں بہت کام آتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.