پوسٹ – 2022-03-23

روداد ادبی نشست nnماہانہ یا پتہ نہی سہ ماہی، ادبی نشست کا پتہ نہیں کونسواں اجلاس ، کل رات گلشن اقبال میں منعقد ہوا، اس بار خاص بات یہ تھی، نیا ایڈمن، سرو قد جوان رعنا، کچے امرود کی سی کنواری زندگی گزارتا عنفوان شباب میں لتھڑا، وقاص نوید بھی تھا
موضوعات گفتگو حسب معمول
عورت سے شروع ہوئے
اور اس بار اختتام کھسروں، سوری
خواجہ سراؤں پہ ہوا۔
یعنی ان کے حقوق کی بھی پاسداری بارے قرارداد منظور کی گئ، قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل تھے
عدنان مہتاب خان
اور چونکہ یہ ایک بامروت پشتون ہیں اس لیے خواجہ سراوں بارے ان کی طرف سے پرجوش قرار داد کا اجرا، چنداں عجیب نہیں تھا۔n(چنداں چیک کرو کیسا فٹ کیا ہے)nشرکاء محفل میں حسب معمول سلمان خان( جو ، میری طرح ہر بار ہی آجاتے ہیں)nفرحان ظفرn ( ماہر نفسیات،جن سے میں خواتین کی نفسیات سیکھ رہا ہوں)nجمشید ریاض ( ایک پختہ عمر کے صاحب جن سے مایوسی و ناکامی کو فیس کیسے کیا جائے، سیکھا جا سکتا ہے
انہیں پرفخر قسم کی مایوسی ہے، اپنے کچھ نہ کرسکنے کی اہلیت پہ
وقاص نوید ( نیا ایڈمن، فیصل آباد سے کراچی آیا تھا، اور آتے ہی، عدنان کی جوہری نگاہ کہ زد میں آگیا
عدنان کو بائیس تیئس سالہ خوبرو نواجونان سے ملنے کا بہت شوق ہے
اور عدنان کہتا ہے، زوہیب بھائی خواتین کی مینجمنٹ آپ کرلیا کریں، تھوڑا کھایا پیا کریں، جان بنائیں
لیکن اس بدنصیب محفل میں ہر بار ایک نیا لڑکا ہی ایڈ ہوتا ہے
نگاہوں میں ککرے پڑچکے کسی نسوانی وجود کی ہوا کو بھی محسوس کرنے کا سوچ کر۔
عدنان بھائی کے ایک اور دوست بھی تھے نام یاد نہیں،
ہر بار عدنان بھائی نیا لڑکا لاتے ہیں
اس بار لڑکے والے ہم تھے یعنی وقاص کو پیش کیا گیا۔
بہرحال
موضوعات کچھ یوں تھے
عورت ( جو کہ ظاہر ہے ہونا تھا)nروحیں ( عورتوں کی)nجن بھوت پریت ( مادہ جن)nماہرین نفسیات( خصوصا خواتین)nپاکستانی فیس بکی سٹار ( بزعم خود) خواتین کے تذکرے ( آف کورس بہت ہی افسوس کے ساتھ)nودیا بالن اور ایشوریا رائے کا تقابلی جائزہ یعنی اداکاری کا۔
کچھ ٹی وی شوز۔
نوجوانوں کے مسائل ( میں مرد کے مسائل پہ گفتگو نہیں کرتا)nمال و زر کی نمود و نمائش پہ عدنان بھائی کا خطابnnبس۔۔ میرا ہاتھ تھک گیا۔۔ باقی بعد میں ٹائپ کرتا ہوں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.