اگر آپ کے بار بار کہہ کر سمجھانے کو ، شئیر کرنے کو ، یہ دیکھو فلاں چیز مجھ تکلیف دے رہی ہے ، دوسرا فریق ، آُپ کے بتانے کو “بھونکنے” سے تعبیر کرکے آپ کو ، دیوار سے باتیں کرتا چھوڑ جائےnn ، خواہ ، جواب میں کسی تلخ الفاظ کے تبادلے کے بغیر ہی ایسا ہو یعنی اس نے ، “بھونکنے” کا لفظ بھی استعمال نہ کیا ہو ، نہ ہی اس کی نیت ہو ، نہ اس کا ارادہ ، پر عمل ایسا ہی ہو۔ کہ ، وہ آُپ کو ایک پالتو کتا سمجھ رہا ہے کہ آپ اس کی مرضی پر بھونکو۔۔n ، تو مان لیجئے ، دعووں کے برعکس، اگلا آپ کے “الفاظ” محض اپنے موڈ کے تابع چاہتا ہے ، جب اسے چاہت ہوگی ، وہ آپ کو بولنے پر مجبورکرے گا ، ورنہ آپ یونہیں ، بولتے رہیں گے اور سامنے والا ، آپ کا تماشا خلوت اور جلوت میں لگاتا رہے گا وہ بھی خاموشی اور بظاہر نرمی سے nحل کیا ہے ؟
اس کے لیے گونگے ہوجائیں ، بہت مشکل ہے ، بہت زیادہ مشکل ہے ، تقریبا ناممکن ہے ، کچھ مہینے لگیں شاید، یقین کیجئے ، nآپ خود کو جب تک “Detach” نہیں کریں گے ، تب تک یہ ہوتا رہے گا
ڈی ٹیچ سے مطلب ، قطع تعلقی نہیں ، Detach سے مطلب ، اس کے لیے ، اپنے الفاظ اور اپنی زبان گنگ کرلیں — مکمل گنگ ، وجہ ؟
ایک بندہ نہیں چاہتا نا کہ آپ اس کو اپنی ایکسائٹمنٹ میں شامل کریں ، nیا اس سے کچھ شئیر کریں nاور وہ صرف چاہتا ہے ، جب اس کا موڈ ہو ، وہ تب ہی گفتگو / دو طرفہ الفاظ کی شاہراہ پر بگٹٹ بھاگے nاگر آپ محض اس کے لیے کرتے چلے جاتے ہیں تو آپ people pleaser ہی ہیں مزید کچھ نہیں ۔۔
پوسٹ – 2022-01-23
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد