اس زہریلے معاشرے، زہریلے تعلقات، مسکراتے چہروں کے پیچھے چھپی جھوٹی مکار شخصیتوں کے ساتھ رہتے ہوئے، اگر آپ نارمل رہنا چاہتے ہیں تو کثرت سے
اپنی دعاوں میں یہ دعائیں بھی شامل کیجیےn’اے اللہ مجھے ‘اپنے در کا’ کمزور کرلے، تاکہ میری طاقت ‘تو’ ہوجا
اللہ میں معاشرے سے لڑتے لڑتے تنگ آچکا، اللہ تو میرا ولی ہوجا
میرے منہ پہ تالہ لگا دے، مجھ پہ خاموشیوں کے پہرے بٹھا، میرے الفاظ کو مفلوج کردے nمجھ پہ لوگوں کے جھوٹ کا اثر نہ ہو
مجھ پہ لوگوں کی میرے ‘ بظاہر’ قریبی لوگوں کے منافقانہ طرز عمل، بد لحاظی، بد زبانی ، ناشکری، طعن و تشنیع nکا اثر زائل کردے
اللہ مجھے اپنے سایہ عاطفت میں رکھ nمجھے اس قابل کر کہ مری خاموشی میری خانقاہ ہوجائے۔
اللہ مجھے صبر دے ان جھوٹ بولنے والوں/والیوں کے ساتھ
اللہ مجھے بدکلامی کے جواب میں بد لحاظی سے بچا
بلکہ بوقت غصہ مری زبان کو مفلوج کردے۔۔
اللہ پاک میری زبان سے نکلا سچ اگر شر کا ںاعث ںنے تو اسے میرے حافظے سے محو کردے
اللہ اگر سامنے والے کو شرم و حیا نہیں، وہ جھگڑے کو بڑھاوا دیتا چلا جاتا یے، تو اللہ مجھے یہ توفیق دے کہ میں ناموجود ہوجاوں اس کے لیے اور وہ میرے لیے
آمین
پوسٹ – 2022-01-09
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد