پوسٹ – 2021-04-27

وہ جو تربیت پہ فخرکرتے تھے،کہ میاں ہمارے زمانے میں، ایسا ہوتا تھا، ویسا ہوتا تھا، آج کل کا نوجوان، ایسا، ویسا، کسی کام کا نہیں،وغیرہ وغیرہ، ان سے پوچھا جانا چاہئے، کہ پھر، ساٹھ ستر کی دہائی سےاب تک، نوجوان نسل، زوال در زوال کی طرف کیوں گئ اور جاتی چلی جارہی ہے،کیاوجہ ہے؟
آپ نےکیا محنت کی ہے انہیں، اچھا ڈاکٹر انجیئر کماو پوت بنانے کے علاوہ ؟
، اچھا انسان کس نے بنانا تھا ؟۔ٹھیک ہے۔ آپ ہارڈ ٹائمز میں محنت میں مصروف تھے، ان کے لیے ہی کررہے تھے، تو ٹھیک ہے آپ نے جس چیز پہ انویسٹ کیا، وہ حاصل کرلی یعنی ان کی ڈگریاں اور مادیت پسند لائف سٹائل۔
باقی چیزیں، کمیونی کیشن، سماجی ہنر، فنون لطیفہ، انٹل ایکٹ، مطالعہ، نفسیات، کریکٹل تھنکنگ، وغیرہ وغیرہ، ان مہارتوں، پہ آپ نے کچھ انویسٹ نہیں کیا، تو اس بارے میں شکایت کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.