پوسٹ – 2020-09-21

دوسری انتہا یہ ہے کہ اکثر لوگ، اپنے پارٹنر کے ساتھ پیدا ہونے والے، چھوٹےچھوٹے تنازعات سے، پیدا ہونے والی کیفیات کو
یہ تو بہت معمولی اور غیر اہم سی باتیں ہیں،
کہہ کر ،دباتے چلے جاتے ہیں، کبھی کبھار، انکے رویے میں ان باتوں کو لے کر ،قبولیت آجاتی ہے، پر ایسا کم ہی ہوتا ہے، جبکہ، زیادہ تر یہ قبولیت، ‘مصنوعی’ ہوتی ہے، اور در حقیقت یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں، اندر ہی اندر ،پکتی رہتی ہیں، اور بہت بڑے بڑے تنازعات کا آغاز بنتی ہیں، جنہیں، حل کرنا، ناممکن ہوتا چلا جاتا ہے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.