پروفیسر – کردار کا تجزیہ اور اس کی نفسیات کے کچھ پہلو
دوسری اور آخری قسط
اس کی مخصوص وضع قطع اور حرکات کو سکنات کے ساتھ اس کی عادتیں بھی پیچیدہ ہیں ، یعنی ، ایک تو وہ چشمے والی چیز کہ ، عجیب سے انداز میں ، چشمے کو ، دو انگلیوں کی مدد سے ، ایڈجسٹ کرنا اور ایک انگوٹھے کو بھی استعمال کرنا ، ایک چیز اور ، جو یہ کاغذوں سے مختلف چیزیں بناتا ہے یعنی ، اوری گیمی کا فن ۔و ہ بھی فون پر بات کرتے ہوئے ۔یہ عادات ، ان مخصوص سچیوئشن میں ، اس کی بے چینی اور ذہنی دباو کو ظاہر کرتی ہیں ۔جو کہ یہ چہرے سے شاز ہی اظہار کرتا ہے – وہی انٹرو ورٹ ، منہ سے نہیں بولنا ، چہرہ سپاٹ رکھنا ہے ، لیکن ، عادت عجیب سی اپنا لینی ہے ، ان کے اظہار کے لیے ۔
بہرحال مجموعی طور پر ، پروفیسر ایک ، ٹھنڈے مزا ج کا ، بااصول اور ڈسپلن آدمی ہے ، جسے اپنے آپ میں رہنا آتا ے ۔یا یوں کہہ لیں کہ اپنے آپ میں رہنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا ایسے افراد کے پاس۔
ایک اور چیز اس کی باڈی لینگوئج سےظاہر ہوتی ہے کہ ، یہ بات کرتے ہوئے ، بازووں کو سینے پر باندھ لیتا ہے ، جیسے اپنے جذبات چھپا رہا ہو ، اور اس میں اکثر کامیاب بھی رہتا ہے ۔
عام زندگی میں ایسے لوگ جب ابل کر پھٹتے ہیں تو ، اکثر شوگر ، ڈپریشن ، بلڈ پریشر کے مریض ہوجاتے ہیں ، یا پھر برین ہیمریج ، اس کا ایک ، نمونہ اس سیزن میں میں بھی موجود ہے ، جہاں ، پروفیسر تقریبا پھٹ ہی گیا تھا ، ذاتی طور پر ،مجھے وہ سین بہت پسند ہے ، کہ ایسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہے ، خیر کہانی کا پارٹ ہے ، چلتا ہے ۔ مزے دار تھا۔
پروفیسر ، اپنے اصولوں اور ڈسپلن کا مکمل غلام ہے ، اس کا کھانا اس کا سونا ، اس کی مشقیں ، ہر چیز ، اس کی روٹین سے چپکے رہنے والی خصلت کی طرف اشارہ کرتی ہے ،
اس کی مستقل مزاجی بھی انہیں عادات میں سے ہے ، کبھی کبھار ، یہnOCDnObsessive Compulsive Disordernکے مریض والے خصائل بھی شو کرتا ہے ۔یعنی ایک ہی چیز بار بار کرنا ، پرفیکشن کی حد تک کرنے کی کوشش کرنا ، جیسے کوئی مشین ، ریپیٹ پر لگ جائے ۔
یہ نفسیاتی بیماری ہوتی ہے ، لیکن ، یہاں پروفیسر کو ایسا لیبل کرنا بہرحال زیادتی ہوگی ، اس لیے ، اسے او سی ڈی کے مریض کے بجائے پرفیکشسنٹ کا لقب دینا بہتر ہوگا، اور یہ اس کی شخصیت پر جچتا بھی ہے ۔اس کے پاس، ہر چیز اور صورتحا ل کےلیے پلان اور حکمت عملیاں موجود ہوتی ہیں ۔اوریہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ، پلان پہ خود بھی چلے اور دوسروں کو بھی چلائے ، یہ بھی اک اچھے لیڈر کی نشانی ہوتی ہے ۔
یہاں پروفیسر کے مرکزی خصائل کا اختتام ہوتا ہے ، منی ہائسٹ نامی ٹی وی شو ، ایسے بہترین کردارو ں سے اٹا پڑا ہے ، جس میں ، سب سے پہلے ،تو ، اہمم آہم ۔۔انسپکٹر راقیل ، اس کے بعد اور بھی دوسرے ہیں ، وقتا فوقتا ، ان کے بارے میں بتایا جاتا رہے گا ۔
راقیل کا کیریکٹر ریویو مت پڑھنا پلیز
پوسٹ – 2020-09-19
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد