اگر آپ اپنی بات، مناسںب اونچائی، دھیمے لہجے، ٹھراو کے ساتھ۔n ایک لفظ کو جدا جدا کر کے ادا کرکےn گوگل کی بورڈ کو وائس یعنی آواز کے زریعے لکھوا سکتے ہیں اور اس درستگی کے ساتھ، اس میں غلطی نہ ہونے کے برابر ہو۔
دوسری طرف،n آپ کی بات، آپ کی صاف آواز ،آپ کی لفظوں کی ادائیگی ،آپ کی آواز کے ٹھہراؤ ،ایک ایک، لفظ کو سکون سے ادا کرنے کے باوجود، اگر آپ کے اطراف کے لوگ سمجھ نہیں پاتے تو یقین کیجئے کہ یہ مسئلہ آپ کے ساتھ نہیں۔
ان لوگوں کے ساتھ جو خود کو آپ کا خیر خواہ گردانتے ہیں۔
ورنہ،
اگر ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویئر(یہ بول کر لکھا ہے) گوگل کی بورڈ۔n آپ کی آواز کو سن کر، سمجھ کر، عین اسی طرح ٹائپ کر سکتا ہے ،تو nایسا کیسے ممکن ہے کہ گوگل کی بورڈ/جی بورڈ/وائس ٹائپنگ/ آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسی چیز کو تخلیق کرنے والا انسانی ذہن اور اس کے کنٹرول یعنی ماتحت، انسانی کان
آپ کی بات کو آپ کے موضوع کو آپ کے موقف کو سن اور سمجھ نہ سکے۔ ؟
پس
یقین کر لیجئے،n آپ کے، اطراف کے لوگ یا تو آپ کو سننا نہیں چاہتے ،n یا ان کے دماغ اس قدر پراگندہ ہیں،
کہ وہ سن کر بھی آپ کو سمجھ نہیں پاتے، یا پھر سرے سے سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔
تو یہ بات مان لیجئے کہ پرابلم آپ نہیں،
پرابلم وہ گمان ہے، وہ پری اوکیوپائیڈ مائنڈ سیٹ ہے جو آپ کے بارے میں لوگوں کا ہے، پرابلم ہ
وہ ‘لگنا ‘ہے
وہ ‘مجھے لگا ‘nپرابلمn’میں سمجھا ‘ہے
یہ تمام مائنڈ سیٹ ہیں، جو اس پاکستانی سماج کی ذہنی پراگندگی اور انتشار کا شکار اجتماعی شعور کو، صدیوں پہ محیط غیر ضروری، جذباتی اور حساس، کیفیات نے فیڈ کیے ہیں
اس میں، قصور بے جا مروت کا ہے
اپنے گرد باونڈریاں نہ بنانے کا ہے،
نرمی کا ہے ، جس کا نتیجہ جذباتی استحصال نکلتا ہے، nکہ نہ آپ کو نہ کوئی،سننا چاہتا ہے، نہ سمجھنا چاہتا اور سن لیتا ہے تو اپنی مرضی کا مطلب نکالتا ہے،
ایسے بے حس یا سوکالڈ حساس، ڈی فوکسڈ، اجتماعی شعور پہ مبنی معاشرے سے اچھا جی بورڈ جو خاموشی سے سن کر وہی سمجھتا ہے، جو آپ کہتے ہیں۔اور وہی لکھتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، اس معاشرے کے انسانوں سے زیادہ ذہین اور بامروت تو یہ مشین ہے۔nnنوٹ:nاگر آپ اس پوسٹ کے اندر املا کی غلطیاں ڈھونڈ رہے ہیں معاشرے کی نمائندگی کر کے اپنے آپ کو معاشرے کا وکیل ثابت کرکے ، خوام خواہ ،بحث کرنا چاہتے ہیں تو یا صرف نوٹ پر ہی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں توپوسٹ آپ پر فٹ بیٹھتی ہے۔
پوسٹ – 2020-08-17
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد