پوسٹ – 2020-07-08

دوہزار انیس میں
کراچی کے علاقے ، گلشن میں ایک اسکول کیمپس کے باہر کھڑے دو افراد کی گفتگو
جاب کرنی ہے ؟
کس چیز کی ؟
ٹیچری کی
کیا پڑھانا ہوگا
کمپیوٹر اور فزکس
پیسے ؟
بیس پچیس ہزار تو مل جائیں گے
بس ؟
ہاں
اوکے
اچھا سن ، کبھی کبھار ، سپورٹس ،بھی کروانا ہوگا ، لائبیری ٹیچر، بھی بننا پڑے گا اور انتظامیہ کا کام بھی دیکھنا ہوگا
پیسے ؟
پیسے تو سیم ہیں
بات سن ،
بول
پیرنٹ ٹیچر میٹنگ بھی کرلوں گا،
اور کمپیوٹر کے پریکٹل بھی میں ہی کراوں گا بغیر کسی اسسٹنٹ کے
ٹھیک ہے ؟
واہ یار ، واقعی ؟
ہاں ناں ۔۔ جھاڑؤ پوچا ، واش روم ، وغیرہ کی صفائی ،بھی کردوں گا۔۔
ٹیچر بنا رہے ہو ، یا پرنسپل کی بڑی بیٹی جوان ہوگئی ہے ، جو ، ایسی خوشیاں چڑھی ہوئی ہیں ،
بھاگ بھوسی ٹکڑے والے ۔۔
یار تجھے تو بولنے کی تمیز نہیں ، تجھے کون رکھے گا
تم لوگوں کو بہت تمیز ہے ، ٹیچر اور کھوتے میں فرق کرنے کی ہے نا ؟
تبھی تو اتنی اعلی قسم کی شاہکار نسلیں نکال رہے ہو ،جن کے مارکس پورے اور عقل زیرو ہوتی ہے ۔۔
تن کے رکھو شاباش۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.