پوسٹ – 2020-05-03

انے وا ادیبوں کی ادب گردیاں nnاگر آپ ، بشمول میرے ، محض سستی جذبات نگاری ، اور گھٹیا سے حساس جملوں کو ، ادب پنا سمجھتے ہیں ، تو یقین کیجئے ، آپ محض ذہنی پراگندگی کو لفظوں میں انڈیل رہےہیں ، کچھ خاص نہیں کررہے ، بلکہ ، کچھ عام بھی نہیں کررہےnnمطلب ،، فیس بک پر جس پیٹ بھرے کو دیکھوnnتم نے میرا یہ کردیاnnتم نے میرا ہو کردیاnnمیں تمھاری یہ کردوں گاnnمیں تمھں وہ کردوںnnہم دونوں دی پین دی سریnnمیں نس کاٹ کر نس بندی کرلوں گاnnہائے تم نے میری ٹانگ کاٹ دیnnہائے میں نے تیرے دونوں خط چیر دئیےnnہائے میں ہجر کی ماں کب تک خیر منائےnnہائے ، فراق کو نہ پکڑو فراق کی ماں کو پکڑوnnہائے وصل بڑی مادر پدر چیز ہےnnہائے میں سستا چرسیnnہائے میں ، نحس سی زود رنجnnہائے اوئے ربا ، ایک سفر ضروری بنتا ہےnnمنزلیں جب مزار ہوجائیں تو ، فاقے زدہ فق کے منہ والے ، افطاری انے وا ٹھونس کر ، اشفاق احمد کی گود میں بیٹھ جاتے ہیںnnبنجر نین کے آنسو بنجر
ہائے میرے سب لفظ کنجرnnبنجر زمین ہے ، nمیری فطرت ہی کمین ہے nnاnnہائے نی میں ، نکا جیا المیہ نگارnnاوہ منٹو ، تیری المیہ نگاری کو عصمت چغتائی لگےnnہائے اوئے ، ارم کرن آنچل شمع پاکیزہ خواتین ڈائجسٹوں نے میرا گلشن برباد کردیاnnچلے بھی آو کے میرا افیون کا کاروبار چلےnnہائے لوکو وے لوکو ، میرا ٹڈ پاڑ چڈیا جےnnہائے میرے عشق کی گانٹھ لگ ئیnnاوہ میرے ہمدم ، تیری میں ماں کو ، جھک کر کورنش بجاوںnnمطلب ، سیریسلی، حد ہوتی ہے یار ۔nnہاں کبھی کبھار ، فلسفہ زدگی ، جذبات کی قے ، اور احساس زدہ متعفن تحاریر چل جاتی ہیں ، یعنی منہ کا ذایقہ بدلنے کےلیے بندہ ، گھٹیا چیزیں، سستی سگریٹس بھی کھا اور پی لیتا ہے ، پر اگر اپ لکھنے کو اوڑھنا بچھونا سمجھتے ہیں ، تو ہفتے کے سات دن یہ بانو قدسیہ کی ڈپریشن زدہ اولاد بننا ضروری نہیں ، ایک دن مختص کرلیں اپنی ، اس ںحس زدہ زندگی کے پنے الٹا کر دوسروں کو پڑھانے اور خود کو “ادب کی المیاتی تصویر” پینٹ کرنے کے لیےnnباقی چھ سات دن ، کچھ مفید لکھیں ، تاکہ ، کچھ فائدہ ہوnnسستی چرس پینی ہو تو ، بندہ سو کی دو سگرٹیں پی لے ، یہاں کیوں کھجل ہونا

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.