پوسٹ – 2020-04-26

‎nقابل اعتبار افراد کی چند مشترکہ عادات/خوبیاںnnذاتی/دفتری/انفرادی/اجتماعی /پروفیشنل ، معاملات /تعلقات میں ، کون ، کس قدر قابل اعتماد ہے ، یہ جانچنے کے لیے ، اس کی شخصیت میں درج ذیل ، پیٹرنز دیکھیں nnبات کو ٹھیک ٹھیک بیان کرنا /راست گوئی، حتی کہ بات سے متعلق کسی اپنی کجی / غلطی کا تذکرہ بھی آئے تو اسے بھی کھول کر بیان کرنا۔
کوئی بری خبرسنانے کا موقع آجائے تو ،بے جھجھک ، مصلحت کوشی سے کام لیے بغیر ، اسے گول مول بیان کرنے کے بجائے ، احسن طریقے سے صاف صاف بیان کردینا۔
مشکل حالات میں ، برف کادماغ رکھنا ، یعنی خود کو سنبھالے رکھنا۔
کسی بھی مدعے کو بیان کرنا پڑے تو ، دونوں طرف کا ورژن پیش کرنا ، اور فیصلہ ، سننے والے پر چھوڑ دیں, n(وکالت، اکثر جھوٹ /آدھا/پسندیدہ سچ ہوتی ہے )nاچھا سامع۔n کسی بھی مشترکہ مفاد میں ، ممکنہ طور پر ، سر اٹھاتے تنازعات کو بیان کرنا کہ ، اس فلاں معاملے میں ، ہونے والی مشترکہ ، کوششوں کے نتیجے میں ، فلاں فلاں شخص ، کی وجہ سے ، فلاں فلاں مسائل ہوسکتے ہیں ، یا فلاں فلاں حالات کی وجہ سے ، فلاں فلاں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔
بات جیسی ہے ویسی ہی بیان کرنا ، حتی کہ ، ایک ذرہ برابر بھی ، مبالغہ /زیب داستان شامل نہ کرنا۔
سچ آشکار کیجئے ، ورنہ سچ ، آپ کو آشکار کردے گا۔
معاشرتی/انفرادی شخصیت میں ، مزاج/فطرت کی یکسانیت، یعنی آپ کی آفس کی زندگی اور آپ کی ذاتی زندگی کے اعمال /مزاج/کردار کا فرق اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ ، آپ کس قدر قابل اعتبار ہیں۔
موقف سے اختلاف یا جس کا موقف ہے ، اس سے اختلاف ، ان دونوں چیزوںمیں فرق کرنا۔ nnنوٹ: صنفی تفریق سے قطع نظر ، خود پر ، اور اپنے اطراف موجود تعلقات/افراد پر ، یہ نکات رکھئیے اور خود طے کیجئے کہ کیا ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے ، کسی کے آنسو، اس کے ساتھ تعلقات کے دورانیہ ، اس کی آپ کے لیے کی گئی “خود کو اعتماد کے قابل” بنانے کی کوششوں کو نظر انداز کیجئے ، احساس/حتی کے خونی رشتے پہ بھی یہ نکات رکھئیے اور سوچئے ، کہ کون کتنا قابل بھروسہ ہے ۔
یاد رکھئیے ، قدرت نے تعلقات/رشتہ رکھنے کو کہا ہے ، اعتبار پر فورس نہیں کیا nدماغ میں اگر ، یہ سستا سا ڈائیلاگ آئے n” اعتبار کے بغیر بھی کوئی تعلق / رشتہ ہوسکتا ہے کیا؟
تو اسے اگنور کردیجئے گا۔ کیوں کہ nاس آخری دو تین لائن پڑھ کر گھسا پٹا سا اختلاف کرنے کی کوشش کرنے کا فائدہ ، نہیں ، پوائنٹ/مدعا ، اوپر کے پوائنٹس میں ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.