پوسٹ – 2020-02-16

#5nnسماجیاتnnمنفی ، زودرنج ، شکوے شکایتیں ، اور طعن و تشنیع، ہر وقت ،اس موڈ میں نہیں nرہیں۔nnذاتی طور پر ، میں ایسے لوگوں کو المیہ زادے کہتا ہوں ۔n دیکھئیے پرابلم اس دنیا میں ، انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہوگئی تھی ، انسان پیدا ہی مشکل میں کیا گیا ہے ، تو یہ آئیں گی ، کسی کے ساتھ زیادہ کسی کے ساتھ کم ، تو ، مذکورہ بالا رویے ، اختیار کرلینے میں ، کبھی کبھار ، کوئی ایسی قباحت نہیں ، لیکن ہر وقت ، بیوگی اوڑھے رکھنا ، ہر وقت روتے دھوتے رہنا ، ہر وقت ، منفی ماحول بنائے رکھنا، ہرموقع کو شکوہ بنا دینا ، شکایتیں کرتے رہناn مجھے سچی محبت نہیں ملیn میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے ،
میں ایسا کیوں ہوںn ہاں ہاں ،تم تو یہی کرو گے
تم سے اور امید بھی کیا ہےn تم آخر کر ہی کیا سکتے ہو ،n تم جیسوں سے بہتر تو ، درخت ہیں ، آکسیجن تو دیتے ہیں ،
کاربن ڈائی آکسائڈ کے پوٹلے ،
تم غلط، تمھاری ایسی کی تیسی ،n میں مظلوم ، ہائے میں لٹی گئی ، ہائے میرے ساتھ زمانے نے کیا کردیا ،
ہائے میں مایوس منحوس،
میں ایسا نہیں تھا زمانے نے کردیا ،
یہ ، سب کبھی کبھار فطری ہے لیکن ، ہر وقت اسی چیز کا پرچار ، لوگوں کو آپ سے ، متنفر کردیتا ہے ، ہاں آ پ کوئی خوبصورت خاتون ہوں ، تو آپ کی ساری پٹھی سیدھی حرکتیں ، آپ کا سوگوار حسن بن جاتی ہیں ، مرد کرے تو محض ایک نحس زدہ سا نیولا ، قرار پاتا ہے ، پھر ، ہونا بھی چاہئے ، مرد کا کیا کام ہے ، رونے دھونے کا ، چلو دھونے کا مسئلہ نہیں لیکن ، چلیں ، خیر، ہر وقت کے شکوے شکایتیں ، صنفی تفریق ، سے قطع نظر ، آپ کو صرف ، لوگوں سے دور کرتے ہیں ، ان کے اپنے رونے دھونے کم ہیں جو وہ آپ کی سنتے رہیں ، مطلب صرف منفی ہی سنتے رہیں ، دکھ درد بانٹنے کا مطلب ، اپنے ہی لادے چلے جانا نہیں ہوتا۔ بانٹنے کو سمجھیں – کہ بانٹنا ہے ، ضرب نہیں دینا۔nn مختصرا، یہ سمجھ لیں ،nnلوگوں میں منفیت بانٹنا ایسا ہے ، جیسے ، برفانی علاقوں میں رہنے والے کو برف بیچنا، کوئی نہیں خریدنا چاہتا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.