#3nnسماجیت nnآپ ، خود کو دوبدو گفتگو میں بہتر پاتے ہیں ، یا ، بڑے مجمع میں ؟nnیہ فرق جاننا بہت ضروری ہے ، کہ آپ کس طرح کی محافل میں اپنی شخصیت کا ، بہتر رخ ، اچھے طریقے سے سامنے لا سکتےہیں ، کوئی ، دوبدو بہت اچھی گفتگو کر سکتا ہے ، لوگوں سے اچھا ڈیل کرسکتا ہے ، کسی کے پاس، مجمع پر سحر پھونکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ خود شناسی ، آپ کے اطراف، آپ کی پسند ، اور آپ کی سماجی مہارتوں کے پھلنے پھولنے ، کے لیے سازگار ماحول کی تخلیق میں مدد دے گی ۔
ذاتی طور پر ، مجھے ، تقاریب اور محافل میں ، جانے کا کوئی شوق نہیں ، نہ ہی ، میں کسی سوشل سین تقریب یا محافل میں جانا پسند کرتا ہوں ، مجھے کسی کو ، اپنے بارے میں بتانے کا کوئی خاص شوق نہیں ، اور کسی کی سننے میں دلچسپی نہیں ، دلچسپی کا مطلب یہ کہ میں سن تو لوں ، لیکن میرے پاس ، بہت سی چیزوں کے جواب نہیں ہوتے ، لوگ محض سنانے کے لیے ، سناتے رہیں تو ٹھیک ہے ، میں شاید ، اس حد تک ، دلچسپی رکھ لوں ، لیکن ، اس سے آگے ، اگر سوال جواب کی باری آئے ، جو سامنے والا مجھ سے پوچھے کہ یہ ایشو کیسے حل ہو ، اس مسئلے کا کیا کروں ، یا اختلاف در اختلاف وغیرہ وغیرہ ، بس یہاں سے میں ، خود کو ، لوگوں کے قابل نہیں پاتا، اسی لیے ، ملتا نہیں ، گفتگو نہیں کرتا، ایک فیکٹر، مصروفیت کا بھی ہے ۔
اوردوسرا، تعلقات کے معاملے میں ، شدید سست طبیعت ، اس کی وجہ ، شاید ، کچھ لوگ، عاجزی اور کچھ نخرہ سمجھیں ، کچھ غرور، لیکن چونکہ ، مجھے معلوم ہے ، کہ ایسا نہیں ہے ، اسلیے ، وہ جو بھی سمجھتے رہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ ، سچی بات یہ ہے کہ میں ، خود کو ، بہت سے لوگوں کو ، ایک ساتھ ڈیل کرنے کے قابل نہیں پاتا، میں نے ، سمجھنا ، نہیں پانا لکھا ہے۔
پوسٹ – 2020-02-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد