پوسٹ – 2020-01-28

#8nnروزانہ ، ایک گھنٹہ لکھنا ، زندگی بہتر کیسے بنا سکتا ؟nnذہنی صلاحتیوں/ صحت میں حیرت انگیز بہتریnnاکثر اوقات لوگوں کے لیے ، سب سے زیادہ تکلیف دہ ان کا ماضی یا اس سے منسلک یادیں ، ہوتی ہیں، nاسی طرح
کچھ لوگ ، مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے ، پریشان رہتے ہیں
بے یقینی اور خوف کے سائے میں زندگی گزارتے ہیں۔nnلیکن ،روزانہ ایک گھنٹہ کوئی تخلیقی کام جیسے کہ لکھنا شروع کر دیں تو nتو یہ مشق، آپ کو ماضی اور مستقبل کی پریشانیوں سے کھینچ کر حال میں جینے پر مائل کردیتی ہے۔n اور آپ اپنی زندگی کو اس ایک لمحے میں جی رہے ہوتے ہیں، کہ جس میں ، آپ کچھ لکھ رہے ہوں
۔ خاص طور پر اس وقت ، جب آپ منہمک ہو کر ، لکھتے چلے جا رہے ہوں۔nnنتیجتا، آپ کے ذہن سے،ماضی کے غم یا مستقبل کی پریشانی/بے یقینی نکل جاتی ہے
کم از کم، اس ایک گھنٹے کے لیے تو، بہرحال نکل ہی جاتی ہے۔nnبہت سے محققین کا کہنا ہے ،
بامقصد زندگی جینے والے افرادکی ذہنی صحت، بے مقصد افراد کی زندگیوں سے کہیں زیادہ بہتر/مطمئن/ ہوتی ہے۔nnیاد رکھئے انسان کا دماغ خصوصا لاشعور ، سیلف ورتھ /اپنی قدر و قیمت، کے معاملے میں بہت سفاک واقع ہوا ہے۔
کچھ وقت تک، بھوک، بیروزگاری ،پریشانی، معاشرتی زوال، سڑکوں پہ دوڑتی بھاگتی ، وحشتوں سے اٹی انسانی شکل کی درندگی
ان سب کو ، کسی طور برداشت کرلیتا ہےnnلیکن اسے درج ذیل تین سوالوں کے جواب روزانہ، چاہیے ہوتے ہیں جو وہ آپ کے شعور سے پوچھتا ہے۔nnآج کا دن ، زندگی میں کیا کانٹری بیوٹ کیا ؟n آج کے دن میری(یعنی آپ کی اپنی) سیلف ورتھ کیا ہے ؟
آج کا دن کسی بھی معاملے (خصوصا شخصی بہتری ) میں کیا پراگریس ہوئی؟nnیہ سوال وہ کسی خاص معاملے ، سے متعلق کر کے نہیں پوچھتا،
بلکہ، گزارے گئے، چوبیس گھنٹوں سے منسلک ہر معاملے، خواہ ذاتی ہو یا کاروباری، کی نسبت سے پوچھتا ہے۔nnگویا ، سونے سے پہلے، اگلا دن ،شروع ہونے سے قبل، ہر انسان کے لاشعور کو، اپنے شعور سے، محض ایک چیز ، درکار ہوتی ہے ۔nnتکمیل nnاور جب آپ، روزانہ ایک گھنٹہ، کچھ نہ کچھ لکھیں گے، تو ہر رات، اپنے لاشعور کو، کسی نہ کسی طور، کچھ کانٹری بیوشن، کچھ پراگریس، تکمیل کا کچھ حصہ، ملتا رہے گا۔nnلاشعور ، تکمیل کی بھینٹ کھاتا رہے گا، اور بدلے میں، آپ کو ایک نیا دن، جینے کی امنگ بخشتا رہے گا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.