پوسٹ – 2019-08-16

آپ کی شخصی بہتری کی راہ رکاوٹ ڈالنے والی، چار خصلتیں۔nnچوتھی (آخری) خصلت ۔nnصرف اور صرف اہداف کا تعین کرتے چلے جاناnnاہداف کا تعین ویسے تو ایک اچھی چیز ہے لیکن، صرف سوچ بچار ، یا محض اپنے اہداف کو طے کرتے چلے جانا ، یہ بھی بعض اوقات بے عملی کی طرف لے جاتا ہے ۔nn بالکل ایسے ہی جیسے، مشورہ کرنا اور صرف مشورہ ہی کرتے چلے جانا ،یا پھر یوں کہیے کہ ڈسکشن در ڈسکشن، دلیل در دلیل، خیالات در خیالات، محض بے عملی کا باعث ہوتے ہیں۔
انگریزی کا ایک مقولہ ہےnnif you want to kill an idea, take it to meeting.nn جس نے کام نہیں کرنا ہوتا، وہ برین سٹارمنگ سیشن کو بہت پسند کرتا ہے ،ٹھیک ہے آییڈیاز کی شیئرنگ ہونی چاہیے، ایک دوسرے کے خیالات سننے چاہئے، اسی طرح، اہداف کو بھی لکھا جانا چاہیے لیکن صرف یہی کام کرتے رہیں گے تو، عمل کون کرے گا ؟n اسی لیےپلاننگ لسٹ بناتے چلےجانا جیسی خصلت ،بھی آپ کی شخصیت کی بہتری میں رکاوٹ بن سکتی ہے ۔
گویا آپ سرکاری اداروں کی طرح فہرستیں مرتب کرتے رہیں، آج میں یہ کروں گا ،کل میں وہ کروں گا، اس سے یہ ہوگا، اس کے ںعد یہ کروں گا، یہ کرنے کے بعد، یہ کروں گا ، ٹوئٹر پر فائرنگ کرتے رہیں، حقیقت میں، شکایتیں کرتے رہیں تو عمل زیرو اور بہتری نیگیٹو میں چلی جائے گی، فرد ہو یا ادارہ۔ یہی ہوتا تھا یہی ہوتا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.