پوسٹ – 2019-08-10

لوگوں کو سمجھئے۔nnہماری توجہ، اکثر و بیشتر، صرف خود تک موقوف رہتی ہے۔nnلوگ، اپنی سوچوں کا ںہت ہی محدود حصہ، آپ کو جانچنے یا جج کرنے میں لگاتے ہیں۔
جب کہ، آپ کی ،خود کے بارے میں ججمنٹ ، نسبتا ںہت بھاری، غالب اور زیادہ ہوتی ہے۔nnلوگ اکثر، بظاہر بے حس ، خود غرض ہوتے ہیں، لیکن وہ دانستہ طور ہر ، کسی کو درد نہیں دینا چاہتے (لول)۔
ٹھیک ہے، توقعات کی وابستگی بھی اس بات میں اہم کردار ادا کرتی ہے، پر عمومی طور پر، تکلیف جو آپ محسوس کرتے ہیں، وہ محض ایک سائیڈ افیکٹ یا ثانوی بات ہے۔nnتعلقات ایک طرح سےآپ کی انتظامی ذمے داری/نوکری کی طرح ہوتے ہیں۔ مدعو کیئے جانے کا انتظار مت کیجیے۔ اور لوگوں کے اپنی طرف متوجہ ہونے کے منتظر مت رہئیے۔nnکچھ سماجی رویے، بہت واضح ہوتے ہیں۔
اکثر اوقات عمل کے پیچھے چھپی نیت معلوم نہیں ہو پاتی۔
اگر کوئی شخص ، غصہ ہے،یا پھر مایوس ہے،
اور ان کو ریسپانس میں ملنے والا رویہ درست نہ ہو تو ان کی حقیقی کیفیات تباہ و برباد ہو سکتی ہیںn ( منافق حساسیت کا انجام، ہونا بھی یہی چاہئے)nآپ کو چاہئے کہ، آپ ہمدردی یا نرم خوئی کے اظہار میں سبقت کریں (لول) تاکہ، مدعے کی جڑ تک پہنچ کر مایوسی اور غصے جیسے اثرات کو روکا جا سکے۔nnہماری کفییات ںہت زیادہ واضح نہیں ہوتیںnnاکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کچھ محسوس کرتے ہیں، اچھا یا برا، لیکن وہ صرف آپ کو ہی معلوم ہوتا ہے دوسروں کو نہیں۔
اگر آپ اس کیفیت کا اظہار نہیں کرتے، پھر اس بات پہ غصہ بھی مت کیجئے، کہ لوگ آپ کی بات اور کیفیات کا خیال نہیں کر رہے۔
ذاتی طور پر میں ایسے بہت سے احمقوں کو جانتا ہو مرد ہو یا عورت ان فیکٹ اکثر عورتیں، ان کے خیال میں کیفیات کا اظہار محض ٹیلی پیتھی ہے وہ منہ سے کچھ بکواس نہ کریں ،لیکن سامنے والا انکی بات سمجھ کر، انہیں پیمپر کرے، ایسے لوگ محض معاشرے کی بیماری ہوتے ہیں اور کچھ نہیں
یہ فلموں کہانیوں میں رہنے والے وہ چول اور بے غیرت ہوتے ہیں جو اپنے اپنے تعلق رشتے یا پارٹنر سے اظہار کرتے ہوئے انا بیچ میں لاتے ہیں، لیکن جب معاملات انتہا کو پہنچ جائیں اور بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جائے تو دونوں کسی ماہر نفسیات کے پاس بیٹھ کر اپنے اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا کے اپنے نجی معاملات ڈسکس کرتے نظر آتے ہیں کیا گھٹیا ذہنیت ہیں، بھئی پہلے بات کر لو آپس میں۔
تو ان احمقوں کی جنت میں رہنے والے سوکالڈ حساس بلکہ منافق افراد کے لیے اتنا کہنا ہے کہ بھئی اگر تم اندر سے سے اداس ہوتے ہوئے, سامنے والے کو فریش نظر آتے ہوئے ,خوشی کا دھوکہ دے سکتے ہو تو اس بات کا غصہ مت کرو کہ لوگ تمہیں سمجھ کیوں مہیں ریے بیسکلی تم ایک دھوکہ فطرت ہو اور وہ دھوکہ کامیاب ہوگیا ہے اور وہ تمہیں خوش سمجھ رہا ہے تو پھر بھاڑ میں جاؤ اپنی ماتم زدہ چیخوں کے ساتھ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.