پوسٹ – 2018-02-13

سستا جہاد اور مہنگی محنت nn—————————————–nشعوری طور پر مفتے کے فخریہ انٹرنیٹ یوزر، فری ڈیٹا پر دنیا فتح کرلینے کے خواہش مند تبلیغی اور اصلاح کی بیماری کے شکار افراد اس پوسٹ سے دور رہیں – بہت مرچیں لگنے کا امکان ہے اور حوصلہ شکنی بھی ہوگی ، جبکہ یہ پوسٹ حوصلہ شکنی کے لیے ہے بھی نہیں لیکن کیوں کہ ہمیں سفید کرتے پر کالا دھبہ بہت جلدی نظر آتا ہے اس لیے یہ کہہ دیا ورنہ مرچیں لگتی ہیں تو لگتی رہیں nبہرحال یہ پڑھیں ۔nnدعوت و تبلیغ و جہاد کا جنون ہونے کے باوجود ہمیں یہ سمجھ کیوں نہیں آتی ، کہ فیس بک یا اس طرح کے کھربوں ڈالر لگا کر کھڑے کیے جانے والے فورمز، کیا محض اس لیے ہیں یا یہ لوگ اس لیے پیسے لگا کر بیٹھے ہیں کہ آپ وہاں اپنی مرضی کریں ؟ nمان لیا آپ کو جہاد کا شوق ہے مان لیا یہ جہاد بالفیس بک غلط نہیں ، لیکن اتنا ہے تو بھائی جیب سے نوٹ لگاو ، محنت کرو اور پھر فیس بک کے مقابلے پر آو ۔
یہ کیا کہ ایک فورم پر فری کی آئی ڈی بنا کر ، اس پر ویلینٹائین یا اس طرح کے موضوع پر مخالفت بھری پوسٹس کرنا – اور پھر فیس بک جب لات مار کر اس آئی ڈی کو رسوا کر کے نکال دے تو یہ روتے رہنا۔۔کہ مارک زکر برگ کی ایسی ، اس کی تیسی اس کی یہ اس کی وہ ۔۔ وغیرہ وغیرہ /nہم فری کے فیس بک ، فری کے انٹرنیٹ استعمال کنندہ نجانے کب یہ بات سمجھیں گے کہ یہ سوشل میڈیا اور سائبر ورلڈ آپ کی تبلیغ کےلیے نہیں بنا ہوا، اگر اتنا شوق ہے تو پھر ان کے ٹکر کا ٹیلینٹ ۔۔ جو کہ یقینا پاکستان میں موجود ہے ، ان کے ٹکر کا پیسہ ان کے ٹکر کی افرادی قوت اور سب سے بڑھ کر اتحاد پیدا کریں ۔۔nnاگر نہیں کر سکتے تو خاموشی سے جب تک آپ کا خلوص نیت پر مبنی جہاد ، فیس بک یا کسی اور گورے فورم پر چل رہا ہے اسے جاری رکھیں اور جب آئی ڈی بند ہوجائے تو صلاح الدین ایوبی بن کر غصہ کھانے کے بجائے دوسری آئی ڈی بنا ئیں اور پھر کام پر لگ جائیں nسوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر لگتا کھربوں ڈالر جنہوں نے لگایا ہے وہ مرضی بھی اپنی کریں گے آپ دنیا کے مامے خان اور امت کے درد میں زیادہ مچلیں گے تو یہ فورم آپ لوگوں سے چھین لیے جائیں گے– پھر کیا کریں ؟ nاس سے بہترنہیں کہ خود کش حملہ آور کی ذہنیت چھوڑیں ،سنائپر کی ذہنیت اپنائیں ، فیس بک ایک بازار ہے ، اس کے کچھ اصول ہیں ، کامیاب وہ ہے جو اس بات کو سمجھ لے کہ ، بازار فیس بک کا ہو ، اصول فیس بک کے ہوں لیکن کھیل تمھارا ہو۔۔۔اگر نہیں تو پھر بجائے فیس بک کو برا بھلا کہنے کے بجائے چائنہ کی طرح اپنا بنا لیں ۔۔ پر کیوں بنائیں ؟ ۔۔ کہ اس میں لگتی ہے محنت زیادہ ۔۔ nاور ایک فری آئی ڈی میں لگتی ہے محنت کم۔nnوہ یاد ہے نا فرانس میں پردے پر پابندی لگی تو کیا ہوا تھا ؟nnپردہ کیا گیا لیکن جرمانے دے کرشور کم نوٹ زیادہ ، کیوں کہ مقصد پردہ تھا، جہاد نہین ۔۔خوام خواہ پھنے خانی نہیں ۔۔ اس مادی معاشرے میں امیر بنو امیر۔۔ اصلاح خود سے پھیلتی چلی جائے گی۔
امیر پیسہ لگانے سے ہوتا ہے کیوں کہ پیسا لگا کر پیسہ کمایا جاتا ہے nnیعنی جیب سے پیسے دے کر کام پکا کیا گیا ۔۔ پھر حکومت کچھ نہ کہہ سکتی nسمجھ آئی اصول بازار کے اور کھیل تمھارا ہونے کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟ nnآپ کے جذبے خالص ہوں گے مان لیا ۔۔ لیکن نوٹ جعلی ہیں ۔۔ اس حقیقت کو مان لیں ۔ دماغ میں جو مصلح موجود ہے اس کا مثلہ کردیں ۔۔ کم از کم اس وقت تک جب تک آپ خود ان کو ٹکر دینے کے قابل نہٰں ہوجاتے ۔۔ اور کم از کم فری پیکیجز والا جہاد بند کردیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.