پوسٹ – 2016-07-13

صرف ابن صفی کی عمران سیریز ہی جیمز بانڈ ، مشن امپاسبل اورایکس پینڈیبلز کی دکان بند کرنے کے لیے کافی ہے ۔۔ بلکہ بند کیا کرنی یار ۔ مقابلہ کرو۔۔ ننگ پن کو فالو کرتے ہو تو پھرہر طرح کا Genre فالو کرو نا۔۔ nnہارر فلموں کے لیے ہمارے پاس “ناگ بھون” اور “چمپا کلی” جیسی زبردست کہانیاں موجود ہیں ۔۔ شاید ایم اے راحت کی لکھی ہوئی ۔۔nnکامیڈی پلس جاسوسی میں اشتیاق احمد مرحوم کی انسپکٹر جمشید سیریز جو اپ کو “spy” جیسا مزا دے گی ۔۔ جس نے “spy” نہیں دیکھی وہ پھر جا کر دل والے دیکھے ۔۔ nnاور تو اور نفسیات میں ۔ علیم الحق حقی ، محی الدین نواب ۔nnسوشل ایشوز میں ۔ کچرا گھر نامی کتاب چیک کریں ذرا، پھر فکشن میں “صدیوں کا بیٹا”nاور میں “دیوتا” جیسا سلسلہ کیسے بھول سکتا ہوں جو x-men اور avengers کو ٹکر دے سکتا ہے ۔nnاور بھائی کامیڈی میں ۔۔ شوکت تھانوی ، یوسفی صاحب ۔۔ اس قد کے لوگ nnاور ہاں تازہ ترین سٹ کام ٹائپ فلموں کے لیے کاشف زبیر کا “جلیل اور راجہ “” نامی کردار nnپھر منٹو کا تو نام ہی کافی ہے ۔۔nnارے انڈِا کا منشی پریم چند اٹھا لو کون سا کسی نے کچھ کہنا ہے nnپطرس، ابن انشا۔۔ کیا کیا گنواو یار۔۔ ہمیں تو شاید اگلے پانچ سو سال تک کسی نئی کہانی کی ضرورت نہیں ۔۔ ہمیں تو قدرت نے ادب بھی آکسیجن کی طرح عطا کر رکھا ہے ۔۔ لیکن کیا کیجئے اس کا کہ ہم فگر سائز دیکھ کر تخلیق کا معیار جانچتے ہین ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.