پوسٹ – 2016-06-25

آج شوٹنگ کرتے اسے چوتھا روز تھا۔۔ تھکاوٹ دور کرنے کے لیے وہ سوئمنگ پول میں کود گئی ۔۔ پانی تقریبا نو فٹ گہرا تھا۔۔ قدم جمانے کے چکر میں جو ہاتھ پاوں مارے ۔۔ تو بالوں کا کیچر کھل کر پول میں کہیں گم ہوگیا۔۔ صبح سات کا وقت تھا۔۔ نوبجے اگلا سین تھا۔۔ پورا دن پھر سے گزر گیا ۔۔ اگلے دن صبح پانچ بجے اسے پول کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے اپنا کیچر اس کی تہہ میں پڑا نظر آیا تو وہ بھاگی بھاگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پاس گئی کہ کسی کو بھیج کر نکلوادیں بال سنبھالنے میں بڑا مسئلہ ہو رہا ہے ۔۔ صاحب بزی تھے معاملہ اگلے دن پر چلا گیا۔۔ اگلے دن اس نے خود کود کر وہ کیچر نکال لیا۔۔ اگر کریو یا کسی اور کے چکر میں پڑتی تو کیچر تہہ میں رہ جاتا ۔۔، گویا مقصد میٹنگ کی نذر ہو جاتا ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.