پوسٹ – 2016-06-21

جب جماعت سے پانچ منٹ پہلے آپ کا وائی فائی بغیر کسی خاص وجہ کہ بند ہوجائے تو سمجھ لیجئے ۔۔ یہ حی علی الفلاح کے بعد دوسری پکار ہے ۔۔ کچھ فرشتوں کی ڈیوٹی آج کل کے لونڈوں کو اسی طرح گردن سے پکڑ کر نماز کی طرف لانے پر لگی ہوئی ہے ۔۔ ان کو بھی پتا ہے ۔۔ کہ بڑا مشکل ہوتا ہے ۔۔ تیز انٹرنیٹ چھوڑ کر نمازکی طرف جانا۔۔اسی لیے وہ باہر لگے ہوئے پول میں نصب نیٹ سوئچ کو تھوڑی دیر کے لیے آف یا ڈس کنیکٹ کر دیتے ہیں ۔۔ وہ یہ کر سکتے ہیں ۔۔ کیوں ؟؟ کیوں کہ فرشتے نور ہوتے ہیں اور نور انرجی کی خالص ترین فارم ہے ۔۔ اور بجلی بھی انرجی کی ایک فارم ہے ۔۔بس اس کو یوں سمجھیں کہ یہ ذرا جدید دور کا حی علی الفلاح ہے ۔ یقین رکھیں نماز پڑھ کر واپس آئیں گے تونیٹ پہلے سے اچھی سپیڈ مار رہا ہوگا۔ ۔۔ شرط یقین ہے ۔۔ دوسری بات یہ کہ اگر کے الیکٹرک کا کوئی چھوٹا شیطان فتنہ نہ پھیلائے تو انٹرنیٹ کے عین نماز کے وقت بند ہونے کا ایک یہی مطلب سمجھ میں آتا ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.