پوسٹ – 2016-06-18

ملتان میں ایک چھتیس سالہ عورت نے ایک چوبیس سالہ لونڈے پر تیزاب پھینک دیا۔۔ ڈان کے مطابق عورت کے پہلے سے چار بچے ہیں اور وہ پھر بھی اس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔۔ انکار کرنے پر اس عورت نے لڑکے کو تیزا ب سے جھلسا ڈالا ۔۔ وہ بھی تقریبا آدھا۔nnخبر ایک طرف ۔۔ یہ کراچی کی لڑکیاں کب پروپوز کرنا سیکھیں گی ؟ کوئی کرے یار پروپوز۔۔ کوئی پھینکے تیزاب ۔۔ ہم نے کون سا منع کردینا ذرا تصور کیجئے کراچی یونی ورسٹی کا کیا عالم ہوگا۔ جب مجید کی کینٹین کے پیچھے ۔ ایک لڑکی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ سے تیزاب چرا کر کسی لڑکے کو کہیں گی ۔۔nn”اوئے تو میرے ساتھ شادی کرے گا یا نہیں ؟؟ میں تجھ پر تیزاب پھینک دوں گی”۔
لڑکا بڑے پیار سے اس سے تیزاب کی بوتل لے گا اور کہے گا ۔n”ارے بگلی کس نے کہا میں نہیں کروں گا ۔۔ شادی ؟ ۔۔ ہیں پاگل ہے کیا ؟
چل ؟ کہاں کرنی ہے ؟؟ بلاوں لا کالج سے کسی لونڈے کو یا چلیں سٹی کورٹ ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.