پوسٹ – 2016-06-17

دوستی کے چکر میں لبرل اور پھر قادیانی سپورٹر بن جانے والے فیس بکیوں کے نام nnدلیل اگر کسی نظرئیے کے تحت ہے اور نظریہ اگر فساد کا سبب نہیں تو دلیل چھوڑنے کے بجائے بحث برائے بحث کرنے والا بندہ چھوڑ دو کیونکہ آبادی بہت ہوگئی ہے اور نظریے بانجھ ہو گئے ہیں۔بانجھ ہوتے نظریوں کی اس دنیا میں بحث برائے بحث اور محض الفاظ کی جگالی کرنے والا شخص نظریوں کی نس بندی تو کر سکتا ہے۔ لیکن دشمن کے خلاف صف بندی نہیں ۔۔ اور ایسا شخص پالنے سے بہتر ہے انسان ایک پیکٹ سگریٹ پی لے ۔۔ سوچنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ویسے بھی ایسے لوگوں کی موجودگی سے تنہائی اچھی ۔جو وقت کا قاتل ہے وہ رحم کے قابل نہیں ۔۔ لمحے مر رہے ہیں اور رشتے بڑھے رہے ہیں ۔۔ جہاں نظریے بانجھ ہوں وہاں کھانے والے پیٹ ، چلنے والی زبانیں اور عملی وقوت کا مظاہر ہ کرنے والے لوگوں سے اگر آپ کو صرف دو چننے کا اختیار ہو۔۔ تو آپ لامحالہ چلنے والی زبانوں کو کاٹ پھینکنے پہ فوقیت دیں گے ۔کیا خیال ہے ؟ بلکہ خیال ویا ل چھوڑیں ۔۔ منوانے یا کنوینس کرنے کے لیے یہ پوسٹ ہے بھی نہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.