بن کباب ہنس رہا تھا۔۔ nn”آپ کی سوچ ہے کل کیا ہوا۔۔ “nعلی نے افطاری کے بعد کی پہلی سگریٹ سلگاتے ہوئے کہا۔۔ ہم لوگ سڑک پر افطار کا شوق رکھتے تھے ۔۔ اس لیے گھر کے پکوڑے اب ہضم نہ ہوتے ۔۔ کیا ہے ۔ تیس تیس سال ہوگئے گھر پہ افطار کرتے ۔۔ چل آج باہر چلتے ہیں ۔۔ یہ کہہ کر وہ مجھے بائیک پر بٹھا لے گیا۔۔
میں سمجھا اس کی بائک گلوریا جینز کے آگے رکے گی ۔۔ کیوں کہ امیر آدمی ہے ۔۔ لیکن ۔۔ یہ کیا۔۔ وہ برنس روڈ کی طرف جا رہا تھا۔۔ میں پھر سوچنے لگا کہ شاید بولان سجی کھلائے گا ۔۔ لیکن کہاں جناب ۔۔ بندہ جتنا امیر ہے اتنا ہی ڈاون ٹو ارتھ ۔۔ بولنے لگا چل آج روڈ کے کنارے افطاری کرتے ہیں ۔۔ nمیں نے اندر کے برگر کو مار کر حامی بھرلی اب ہفتہ جائے مفتا نہ جائے ۔۔ nتو جناب افطاری کے بعد حسب معمول جماعت نکال کر نماز پڑھی ۔ بلکہ پڑھی بھی کیا کھینچی ۔۔ وہ دوسرے فرقے کا میں دوسرے فرقے کا اور نماز تیسرے فرقے کی مسجد میں پڑھی ۔۔ ہم کون سا مسلمان تھے ۔۔ بس رمضان تھا تو۔۔ nنماز کے بعد جی درست کہا۔۔۔۔ کیبن پر پہنچے تو وہاں وہ کہنے لگاn”دادا آپ کی سوچ ہے آج بھائی نے کیا سین کاٹا “nاب افطاری کے بعد کی پہلی سگرِیٹ ۔۔ میں تو میں اپنے والد صاحب کی بھی نہیں سنتا۔۔ کیوں کہ ان کے سامنے کبھی پی ہی نہیں ۔۔ nوہ کہتا رہا میں سنتا رہا۔۔ آدھی سگریٹ پہ کان کھڑے ہوئے ۔۔ تو میں نے علی سے پوچھا n”کیا کیا تو نے کیا بولا اس لڑکی کو۔۔ شروع سے بتا۔۔”nابے یار۔ میں انٹرویو دینے گیا
لڑکی منہ ٹیڑھا کر کے انگلش بول رہی تھی ۔ تو بقول علی کے علی اور اس برگر لڑکی کا مکالمہ کچھ یوں بنا nnلڑکی: what do you do nعلی: کام
لڑکی: what kind of work nعلی: جو فیلڈ سے متعلق کہا جائے nلڑکی : how do you see your work as professionalnعلی ؛ لوگ کہتے ہیں کہ اچھا ہے nلڑکی:are you weak in englishnعلی : نہیں nلڑکی:can you write ؟
علی : جی nلڑکی: are u fluent in englishnعلی : جی nلڑکی : then why do not you answer in englishnعلی : because you are paying me in Paksitani rupee. whenever you pay me in Dollar , i will start speaking english . nnخاموشی ، دو منٹ کی مکمل خاموشی nnمیرے ہاتھ سے سگریٹ چھوٹ گئی ، برگر راکھ بن گیا تھا۔۔ اور بن کباب ہنس رہا تھا ۔
پوسٹ – 2016-06-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد