پوسٹ – 2016-06-11

بھائی اس کو نہیں پڑھنا ؟ واقعی نہیں پڑھنا۔۔ ممیں پڑھنے پر اکسانے کے لیے نہیں کہہ رہا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ واقعی کوئی کام کی چیز نہیں ۔۔ نہیں واقعی نہِں اور اگر پڑھ لیا پھر اس کے بعد اگر تم نے کہا کہ یہ کیا بکواس ہے تو پھر میں گالیوں سے افطار کرواوں گا ۔ وہ بھی لیکھ لکھ کر۔۔ ویسے تو آج لکھنے کا بالکل موڈ نہیں تھا۔۔ ہوتا بھی کیسے ؟ لکھنا آتا ہی کب ہے ؟ موڈ تو تب بنے جب اہلیت ہو ۔۔ یا اس کے بغیر بھی بن جائے تو کروں گا کیا۔۔ معدے میں گیس پیٹ تو نہیں بھر سکتی ۔۔ تو پھر سوچا کہ چلو چھوڑو جیسے پہلے نہیں لکھا اب بھی نہیں لکھتے ۔۔ لکھنے والے تو بڑے لوگ ہوتے ہیں سرکار۔۔ ہم ٹھہرے گالم گلوچ والی پارٹی ۔۔ مزا تو اسی میں ہے نا۔ مطلب ابھی ایک دوست نے بتایا کہ ایک سیرئل کلر کی انوسٹیگیشن ہو رہی تھی تو اس سے فلاں سوال پوچھا گیا۔۔ تو اس نے کہا کہ پہلے مجھے چکن کھلاو پھر جواب دوں گا۔۔ اب میں یہ سوچ رہا ہوں کہ یہ لکھنے میں سرئیل کلر کہاں سے آگیا ۔۔ ابے اس سے بھی پہلے مدعے میں وہ دوست کہاں سے آگیا ۔۔ ؟ ہیں ۔۔ جس کا کوئی تعلق نہیں لکھنے سے ۔ تعلق تو میرا بھی نہیں ۔۔ اور تعلق ہونا بھی نہیں چاہئے ۔۔ لکھا نہیں جاتا پھر۔۔ تعلق ٹوٹے تو الفاظ بنتے ہیں ۔۔ لیکن یہ الفاظ ہیں کہاں ۔۔ یہ تو کی بورڈ کے لیٹرز ہیں ۔۔ اوہ ہاں میں برگر ہوتا تو لیٹرز ہوتے ۔۔میں تو بن کباب ہوں نا جتنا غلیظ اتنا لذیذ۔ غلیظ سے یاد آیا کہ بات ہو رہی تھی گالم گلوچ کی ۔۔ بس یار ایسا ہی ہوتا ہے جو بندہ لکھاری نہ ہو وہ ذہن کی ہر سوچ پر ایک بٹن پریس کر کے ایک لفظ ٹائپ کرلیتا ہے ۔۔ آپ معذروی سمجھو لکھاری نہیں ۔۔ ہاں تو گالی والی بات سے یاد آیا کہ ۔۔وہ اتری ہوئی شلوار پہن لی یا نہیں ۔۔ ویسے شلوار اترے گی کیسے جب بندے نے ساڑھی پہنی ہو ۔ سوری بندہ ساڑھی کیسے پہن سکتا ہے تو ماروی سرمد بندہ ہے یا دھندا ؟ نہیں مطلب بات سمجھ نہیں آئی ۔۔ آپ پلو اتارو بلاوز اتارو۔۔ پیٹی کوٹ اتارو۔ گرمی ہو رہی ہے نا تار پر پڑا پڑا سوکھ گیا ہوگا۔۔ تو مولانا نے کیا تار سے اتارنے کا کہا ہے یا ۔۔ پھر بھی مولانا کی اس بات پر جو پتہ نہیں انہوں نے کی ہے یا نہیں ۔ ماروی حیا کے آنچل میں لپٹ گئی ۔ نہیں نہیں وہ آنچل کا لفظ سامنے پڑھے ماہنامہ آنچل کو دیکھ کر آگیا ۔۔ ورنہ آنچل سے ہمییں کیا سروکار ۔ اس گرمی میں بندہ صرف ستر ڈھک لے وہ بھی تب جب اکیلا نہ ہو تو کافی ہے ۔۔ ورنہ تو ناف سے گھٹنے تک ہی تو گرمی لگتی ہے اور وہی قدرت کہتی ہے کہ ڈھانپ لو چلو جی ڈھانپ لیا۔۔ لیکن سوال وہی ہے ۔۔ کہ اس سب کا لکھنے سے کیا تعلق تھا۔۔ اوہ اوہ اچھا۔۔۔سحری میں پی گئی ۔۔ پانچ چھ گلاس لسی کا اثر ہے کہ بھوکا مرغا زیادہ لڑ رہا ہے ۔۔ اب مرغے کی انگلش تو آپ کو پتا ہے نہ ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.