پوسٹ – 2016-05-25

ایک دوست کو واٹس ایپ پر رات دو بجے یہ میسج کیا nn”بھائی ایک اہم سوال کا جواب چاہئے ۔۔ وہ بیچارہ شاید انڈسٹری والا انجئنَر ہے ۔ رات دو بجے وہ پلانٹ پہ تھا کوئی مسئلہ آیا ہوا تھا جب اس کو میرا یہ میسج ملا nn”محترم آپ سے ایک سوال گیارہ سال سے پوچھنا چاہ رہا ہوں۔ موقع نہیں مل پا رہا بھول گیا۔۔ یا جو بھی ہوا ۔۔ میں پوچھ نہیں سکا آج تک اس سوال نے تنگ کیا ہوا ہے ۔۔”nnآپ اس کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں ۔ گلف کی گرمی ، ڈرلنگ انجئنئر ، اورپاکستان کے دو بجے ۔وہ کام چھو ڑ چھاڑ کر پوچھنے لگا کہ nn”بھائی کیا ہوا پوچھ نا تو اتنا تکلف کب سے کرنے لگا تو بھائی ہے میرا وغیرہ وغیرہ ۔”nnمیں نے کہاnn”یار تو برا تو نہیں مانے گا ” اس کا تجسس پاگل کتا بن گیاnn”نہیں یار خدا کی قسم نہین ۔۔تو بتا نا۔۔ یار گیارہ سال زوہیب ۔۔ کیا ہوگیا تجھے پوچھ نا”nnمیرا میسج :nیار تیرے سینے پر بال ہیں ؟nnاب کل سے اس کے نمبر سے گالیوں والے میسیج آرہے ہیں ۔، پتا نہیں کیوں ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.