تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتاnnیہ مومن خان مومن کا شعر ہے ، جس کی سمجھ تو بالکل نہیں لگ رہی ۔۔ لیکن یہ دیکھ کر سارے طوطے وغیرہ اڑ گئے کہ ، مومن کے ہم عصر غالب نے اس ایک شعر کے عوض اپنا پورا دیوان غالب مومن کے نام کرنے کی آفر ماری تھی ۔۔ یعنی مومن صاحب یہ ایک شعر میرے نام کردو پورا دیوان لے لو۔۔ پچھلے ایک ہفتے سے اس شعر کو پڑھ رہا ہوں۔۔ شاعری واعری تو پونکا نہیں آتی ۔ لیکن ان سادہ لفظوں میں غالب نے کیا دیکھ لیا ؟ میرا مطلب ہے کہ غالب ہی کر سکتا ہے یہ حرکت جس کی اپنی شاعری کا یہ لیول ہے nnدیکھیو غالبؔ سے گر الجھا کوئی
ہے ولی پوشیدہ اور کافر کھلا
پوسٹ – 2016-05-22
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد