پوسٹ – 2020-01-27

#5nکوشش بمقابلہ نتیجہ nnلکھنا لکھانا ہو ، یا کوئی اور عمل ، بات لکھنے کی ہورہی ہے تو، ہم صرف، نتائج دیکھنے کے عادی ہیں ، اس کا پس منظر ، لکھی گئی چیز کے پیچھے ، جذب کیا گیا زندگی کا تجربہ /مطالعہ nکوشش ، انتھک محنت ، ہمیں نظر نہین آتی ، کیوں کہ وہ ہمارے سامنے نہیں ہوئی ہوتی ، فی زمانہ ، مشہور اور سینئر لکھاریوں پر ہونے والی شخصی/ذاتی تنقید دیکھ لیجئے ، nبلکہ فی زمانہ ہی کیوں ، ہر دور کے ہر لکھاری پر ہونے والی تنقید دیکھئیے ، تنقید ، نتیجے پر ہوتی ہے ، کیوں کہ ، نظر ، کوشش پر نہیں ہوتی ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ، ہم محض کوشش کے مکلف ہیں ، اور ہم کوشش کو ہی نظروں سے اوجھل کیے رکھتے ہیں ، ہم نتائج پہ کنٹرول نہیں رکھتے ، لیکن ہم چاہتے ہی کہ ، دوسرے کے نتائج پر بات کی جائے ، اور ہماری کوشش پر
یہی حال ہمارا اپنے معاملے میں ہوتا ہے کہ ، کوشش پہ مانیٹرنگ نہیں کرنی ، نتائج کا سوچ سوچ کر ، کوشش کو بھی سبوتاژ یا بلاک کرتے رہنا ہے ۔
ہمیں دوسروں کی کوشش کے نتیجے پر رائے دینے کی اتنی جلدی ہوتی ہے کہ ، کہ ہم ان افراد /لکھاریوں کی ، انتھک محنت ، روز افزوں لیکن بتدریج ، ترقی یا پراگریس پر نظر نہیں رکھ پاتے ، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ، وہ ہمارے سامنے یا ساتھ نہیں ہوتے۔
کوئی بھی کامیاب لکھاری یا بڑا شخص ، آپ کو ہمیشہ ، روزانہ کے چھوٹے چھوٹے اہداف پر مکمل فوکس کے ساتھ جتا ہوا نظر آئے گا۔
وہ پراگریس/پراسیس/کوشش میں منہمک رہتا ہے ، اسے معلوم ہوتا ہے کہ ، نتیجہ ملے گا ، پر کیا ، کب ، کیسے ، کتنا، اس پر اس کا کنٹرول نہیں ، وہ یہ بھی جانتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.